ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ایک کتوبر نے کیا ناک میں دم ، پولیس اور انٹلی جینس ایجنسی محتاط ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

Rajasthan News: بیکانیر میں ایک مشتبہ کتوبر ملا ہے ۔ پرندے کے اوپر پاکستان کا موبائل نمبر لکھا ہے ۔ اب پولیس اور انٹلی جینس کے افسران معاملہ کی چھان بین کررہے ہیں ۔

  • Share this:
ایک کتوبر نے کیا ناک میں دم ، پولیس اور انٹلی جینس ایجنسی محتاط ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ
ایک کتوبر نے کیا ناک میں دم ، پولیس اور انٹلی جینس ایجنسی محتاط ، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بیکانیر : ایک کتوبر نے پولیس اور انٹلی جینس کو محتاط کردیا ہے ۔ اب اس مشتبہ کتوبر کے پیچھے کون ہے ، اس کی چھان بین کی جارہی ہے ۔ دراصل سرحدی ضلع بیکانیر میں پھر ایک مشتبہ کتوبر پکڑ میں آیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ کتوبر پاکستان کی جانب سے اڑ کر آیا ہے ۔ ساتھ ہی اس کتوبر پر پاکستانی موبائل نمبر بھی لکھا ہوا ہے ۔ اس بات کے سامنے آتے ہی انٹلی جینس افسران بھی سرگرم ہوگئے ہیں اور پورے معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ ساتھ ہی کتوبر پر لکھے نمبروں کا مطلب بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔


اطلاعات کے مطابق یہ کتوبر پاکستان کی طرف سے اڑ کر ضلع کے مہاجن علاقہ میں پیر کو ہی آیا ہے ۔ تیجانا کے پاس سات بی ایچ ایم میں مقامی لوگوں نے اس مشتبہ کبوتر کو پکڑ لیا ۔ معاملہ کچھ الگ ہونے کی وجہ سے انہوں نے  فورا پولیس کو اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس کی ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور کتوبر کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ کتوبر کے پنجے میں بھی ایک چھلا لگا ہے ، جس سے کچھ باندھ کر بھیجے جانے کا بھی شک ہے ۔ وہیں کتوبر پر ایک موبائل نمبر لکھا ہے ، جو کہ پاکستان کا بتایا جارہا ہے ۔ جانکاری ملتے ہی مہاجن فائرنگ رینج سے انٹلی جینس کے افسران بھی جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور کتوبر کی جانچ کی ۔


کتوبر پر ایک موبائل نمبر لکھا ہے ، جو کہ پاکستان کا بتایا جارہا ہے ۔
کتوبر پر ایک موبائل نمبر لکھا ہے ، جو کہ پاکستان کا بتایا جارہا ہے ۔


سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے اس معاملہ کو پولیس اور انٹلی جینس کے افسران دونوں ہی کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں ۔ وہیں مقامی لوگوں سے بھی معاملہ میں پوچھ گچھ کرکے یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ یہ کتوبر کس ملک سے آیا ہے اور آس پاس کے علاقوں میں یہ پتہ لگایا جارہا ہے کہ کتوبر کس شخص کے پاس گیا تھا یا یہیں کہ کسی شخص کا تو نہیں ہے ۔

غور طلب ہے کہ اس سے پہلے بھی کئی مرتبہ ایسے مشتبہ کتوبروں کو پکڑا گیا ہے ۔ ان میں سے کچھ پر اردو میں کچھ لکھا ہوا ہوتا تھا ۔ ان میں سے کچھ کے پاکستان کی جانب سے  بھی آنے کی تصدیق ہوئی تھی ۔ فی الحال جو کتوبر ملا ہے ، اس کی پوری جانچ کی جارہی ہے اور پتہ لگایا جارہا ہے کہ کہیں یہ پاکستان کی جانب سے خفیہ طور پر تو بھیجا نہیں گیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 02, 2021 11:57 PM IST