ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

Rajasthan political Crisis : سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت میں ہوگئی صلح!

Rajasthan political Crisis : پیر کو راجستھان کا سیاسی واقعہ تیزی سے بدلا اور شام ہوتے ہوتے سچن پائلٹ کیمپ کے ممبر اسمبلی بھنور لال شرما جے پور میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے پہنچے ۔

  • Share this:
Rajasthan political Crisis : سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت میں ہوگئی صلح!
Rajasthan political Crisis : سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت میں ہوگئی صلح!

راجستھان میں سیاسی بحران کا اختتام اب تقریبا طے مانا جارہا ہے ۔ پارٹی ذرائع کی مانیں تو اشوک گہلوت اور سابق نائب وزیر اعلی اور باغی لیڈر سچن پائلٹ میں صلح ہوگئی ہے ۔ کانگریس ذرائع کے مطابق کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے راجستھان کے سیاسی بحران کے درمیان وزیر اعلی اشوک گہلوت سے تقریبا بیس منٹ فون پر بات کی ہے ۔ یہ بات مصالحت کے فارمولہ کو لے کر ہوئی ہے ۔ حالانکہ ابھی آفیشیل طور پر اس کا اعلان نہیں ہوا ہے ۔


پیر کو راجستھان کا سیاسی واقعہ تیزی سے بدلا اور شام ہوتے ہوتے سچن پائلٹ کیمپ کے ممبر اسمبلی بھنور لال شرما جے پور میں وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے پہنچے ۔ اس بات کی ممبر اسمبلی بھنور لال شرما کے بیٹے نے تصدیق کی ہے ۔ آپ کو بتادیں کہ ممبر اسمبلی بھنور لال شرما کا آڈیو ٹیپ سامنے آیا تھا ۔ یہی نہیں ، گہلوت سے ملاقات کے بعد شرما نے کہا کہ گھر کا معاملہ گھر میں نمٹ گیا ۔ اب کوئی شکوہ شکایت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی شرما نے کہا کہ میں نے پارٹی نہیں چھوڑی تھی جبکہ سچن پائلٹ کو لے کر کہا کہ وہ اپنے بارے میں خود بتائیں گے ۔


یہی نہیں ، ذرائع کے مطابق سچن پائلٹ اور راہل گاندھی کی دوسری ملاقات کچھ دیر بعد ہوسکتی ہے ۔ یہ ملاقات راہل گادھی کے تغلق لین واقع رہائش گاہ پر ہوگی ۔ اس کے بعد یہ تقریبا صاف ہوگیا کہ گہلوت اور سچن میں صلح ہوگئی ہے ۔


 

بتا دیں کہ شرما کو ایس او جی بھی تلاش کررہی تھی ۔ بھنور لال شرما سچن پائلٹ کیمپ کے لیڈر ہیں ۔ گزشتہ دنوں کانگریس نے شرما کو معطل بھی کیا تھا ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ سچن پائلٹ خیمہ کے باقی ممبران اسمبلی بھی رات تک جے پور پہنچ جائیں گے ۔ کانگریس لیڈر سونیا گاندھی پائلٹ اور ان کے حامیوں کا رول طے کریں گی ۔ ایسا مانا جارہا ہے کہ پارٹی اور حکومت میں پہلے کے رول میں ہی سچن پائلٹ رہیں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Aug 10, 2020 08:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading