Choose Municipal Ward
    CLICK HERE FOR DETAILED RESULTS
    ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

    راجستھان بحران: پرینکا گاندھی کے رابطے میں ہیں سچن پائلٹ، باعزت گھر واپسی کی کوشش جاری: رپورٹ

    راجستھان میں معاملہ میں یہ اہم ڈیولپمنٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب اشوک گہلوت کی حکومت پائلٹ کی قیادت میں غیر مطمئن ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن کے لئے پلان بی تیار کرنے میں جٹی ہے۔

    • Share this:
    راجستھان بحران: پرینکا گاندھی کے رابطے میں ہیں سچن پائلٹ، باعزت گھر واپسی کی کوشش جاری: رپورٹ
    فائل فوٹو

    نئی دہلی۔ جئے پور۔ راجستھان میں تقریبا 10 دنوں سے جاری سیاسی گھمسان (Power Tussle in Rajasthan)  کو لے کر آج ہائی کورٹ میں ایک بار پھر سے سماعت ہونی ہے۔ اس بیچ سچن پائلٹ نے ہائی کورٹ جانے کے ساتھ ہی کانگریس کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ بنائے رکھا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق، پائلٹ نے نااہلی نوٹس کو ہائی کورٹ میں چیلنج تو ضرور کیا ہے، مگر اس کے ساتھ ہی پارٹی میں اپنے مطالبات پورے کروانے کو لے کر وہ پرینکا گاندھی (Priyanka Gandhi Vadra) سے مسلسل رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔


    انڈین ایکسپریس نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ سچن پائلٹ پچھلے تین۔ چار دنوں سے ہر روز اے آئی سی سی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی سے فون پر بات کر رہے ہیں۔ حالانکہ، دونوں کے بیچ کیا بات چیت ہوئی، اس کا پتہ نہیں چل پایا ہے۔ راجستھان معاملہ میں یہ اہم ڈیولپمنٹ ایسے وقت میں آیا ہے جب اشوک گہلوت کی حکومت پائلٹ کی قیادت میں غیر مطمئن ارکان اسمبلی کے خلاف ایکشن کے لئے پلان بی تیار کرنے میں جٹی ہے۔


    اس سے پہلے پرینکا گاندھی نے سچن پائلٹ کو منانے کے لئے انہیں سونیا اور راہل گاندھی سے بات کرانے کی بات کہی تھی، لیکن پائلٹ نے پرینکا کی اس پیشکش کو مسترد کر دیا تھا۔ بتایا جا رہا ہے کہ اسی کے بعد پائلٹ پر کانگریس نے کارروائی کی۔


    ادھر، جئے پور میں سچن پائلٹ حامی 18 ارکان اسمبلی کی عرضی پر آج سماعت ہو گی۔ آج کا دن اہم اس لئے ہے۔ آج اس پر فیصلہ آ سکتا ہے۔ جمعہ کو عرضی پر سماعت کرتے ہوئے ہائی کورٹ نے اکیس جولائی کی شام 5:30 بجے تک روک لگا دی تھی۔ اس کا مطلب تھا کہ تب تک اسمبلی کے اسپیکر ارکان اسمبلی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کر سکیں گے۔

    راہل چاہتے ہیں پائلٹ کی واپسی

    کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سچن پائلٹ کی واپسی چاہتے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کانگریس کے سابق صدر سچن کی باعزت واپسی کا ماحول بنانے کی کوشش میں ہیں۔ کانگریس سچن پائلٹ کو واپسی کا ایک اور موقع دینے کے حق میں ہے۔ کانگریس کے ذرائع کی مانیں تو راہل گاندھی نے باغیوں کے تئیں نرم رخ اپنانے کو کہا ہے۔
    Published by: Nadeem Ahmad
    First published: Jul 20, 2020 09:35 AM IST
    corona virus btn
    corona virus btn
    Loading