اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Rajasthan: اودے پور میں ٹیلر کا بہیمانہ قتل، ملزمین گرفتار، علاقہ میں کشیدگی، انٹرنیٹ بند، پولیس الرٹ موڈ پر

    Rajasthan: اودے پور میں ٹیلر کا بہیمانہ قتل، ملزمین گرفتار، ہنگامہ مچا، انٹرنیٹ بند، پولیس الرٹ موڈ پر

    Rajasthan: اودے پور میں ٹیلر کا بہیمانہ قتل، ملزمین گرفتار، ہنگامہ مچا، انٹرنیٹ بند، پولیس الرٹ موڈ پر

    Rajasthan News: راجستھان کے اودے پور میں منگل کو ایک ٹیلر کا بے رحمانہ طریقہ سے قتل کردیا گیا ۔ قاتل گراہک بن کر دکان میں داخل ہوئے تھے ۔ دکان میں ہی انہوں نے چاقو سے ٹیلر پر حملہ کرکے اس کا قتل کردیا

    • Share this:
      اودے پور : راجستھان کے اودے پور میں منگل کو ایک ٹیلر کا بے رحمانہ طریقہ سے قتل کردیا گیا ۔ قاتل گراہک بن کر دکان میں داخل ہوئے تھے ۔ دکان میں ہی انہوں نے چاقو سے ٹیلر پر حملہ کرکے اس کا قتل کردیا ۔ حملہ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے ۔ تاہم بعد میں انہیں راجستھان پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ اس واقعہ کی خبر پھیلتے ہی اودے پور میں کشیدگی پھیل گئی اور حالات بگڑ گئے ۔ واقعہ کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے پولیس اور انتظامیہ کا عملہ جائے واقع پر پہنچ گیا ۔ علاقہ میں انٹرنیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں اور پولیس انتظامیہ الرٹ موڈ پر ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ابوظبہی میں وزیر اعظم نریندر مودی کا UAE کے صدر نے کیا گرمجوشی سے استقبال


      وہیں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے ٹویٹ میں کہا کہ اودے پور میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتا ہوں ۔ اس واقعہ میں شامل سبھی ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس جرم کی تہہ تک جائے گی ۔ میں سبھی فریقوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کرتا ہوں ۔

      مقتول دکاندار کا نام کنہیا لال ساہو بتایا جارہا ہے ۔ اس کی دھان منڈی علاقہ میں بھوت محل کے پاس سپریم ٹیلرس کے نام سے ایک دکان ہے ۔ دوپہر میں وہ اپنی دکان میں تھا ۔ اسی دوران حملہ آور بائیک پر سوار ہوکر آئے اور وہ ناپ دینے کے بہانے دکان میں گھس گئے اور ٹیلر کا قتل کردیا ۔ اس کے بعد دونوں وہاں سے فرار ہوگئے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کا پاسپورٹ، ہریانہ کا آدھار کارڈ ... Afghanistan کے کھلاڑی پر دہلی میں کیس درج


      واقعہ کی جانکاری ملتے ہی وہاں پر بھاری بھیڑ جمع ہوگئی اور کشیدگی پھیل گئی ۔ مقتول کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ اس کو حال ہی میں سوشل میڈیا پر کی گئی ایک پوسٹ کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں ۔ ان دھمکیوں کی پولیس میں شکایت کے باوجود کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔

      وہیں اپوزیشن لیڈر گلاب چند کٹاریا نے اس واقعہ کو حکومت کی ناکامی بتایا ہے ۔ انہوں نے واقعہ کو لے کر وزیر اعلی ، ڈی جی پی اور ایس پی سے بات کی ہے ۔ وہیں اس معاملہ کو طول پکڑتا دیکھ کر پوری ریاست میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ اے ڈی جی لا اینڈ آرڈر نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ پوری ریاست میں پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: