உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    OMG: شادی کے اگلے دن گھر چھوڑ کر چلی گئی نئی نویلی دلہن، شوہر نے 13 دن بعد چھوڑ دی دنیا

    OMG: شادی کے اگلے دن گھر چھوڑ کر چلی گئی نئی نویلی دلہن، شوہر نے 13 دن بعد چھوڑ دی دنیا

    OMG: شادی کے اگلے دن گھر چھوڑ کر چلی گئی نئی نویلی دلہن، شوہر نے 13 دن بعد چھوڑ دی دنیا

    Sikar News: راجستھان کے سیکر سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعرات کی رات ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کی شادی تقریباً 13 دن پہلے ہوئی تھی۔

    • Share this:
      سیکر: راجستھان کے سیکر سے ایک حیران کن معاملہ سامنے آیا ہے۔ جمعرات کی رات ایک نوجوان نے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ بتایا جاتا ہے کہ نوجوان کی شادی تقریباً 13 دن پہلے ہوئی تھی۔ جمعہ کی صبح کنبہ کا ایک بچہ نوجوان کے کمرے میں گیا تھا ۔ پھر اس نے نوجوان کو اس حالت میں دیکھا۔ اس کے بعد اس نے مرنے والے کی ماں کو پورے معاملہ سے آگاہ کیا۔ ماں نے فوری طور پر پڑوسیوں اور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔ اس کے بعد کوتوالی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ ٹیم نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لاش کو مردہ خانہ بھجوا دیا۔ کہا جا رہا ہے کہ فی الحال اس معاملہ میں کسی طرح کی کوئی رپورٹ درج نہیں کی گئی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : پہلے گولیاں برسائیں، پھر گرینیڈ پھینکا، دیکھئے سی آئی ایس ایف کی بس پر دہشت گردانہ حملے کا CCTV فوٹیج


      پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ جمعرات کی رات کو اطلاع ملی تھی کہ شبھم نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ وہ ایک ریسٹورنٹ میں کام کرتا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کو معاملہ کی جانکاری دی گئی۔ جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مرنے والی کی لاش کو مردہ خانہ بھجوا دیا گیا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے : گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2527 نئے معاملات، 33 اموات، لگاتار چوتھے دن دو ہزار سے زیادہ معاملات


      پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ مرنے والے نوجوان کے اہل خانہ بجاج روڈ علاقج میں واقع گھر میں رہتے تھے۔ وہ اپنے پرانے گھر میں اپنی چچی اور ان کے بیٹے کے ساتھ رہتا تھا۔ واقعہ کے وقت نوجوان گھر میں اکیلا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کی لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیا۔ فی الحال نوجوان کی خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

       

      مرنے والے کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ ہوٹل میں کام کرتا تھا۔ اس کی چند روز قبل شادی ہوئی تھی۔ حصار کی رہنے والی ایک لڑکی سے 2 لاکھ روپے دے کر اس کی شادی کرائی کی گئی تھی ۔ شادی کے بعد اگلی صبح لڑکی واپس اپنے گھر چلی گئی۔ اس کے پہچان والوں سے رابطہ کیا تو انہوں نے فون اٹھانا چھوڑ دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس کو نوجوان کے پاس سے ایک ٹفن اور ایک تھیلی ملی ہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: