شوہر کے ناجائز تعلقات سے مایوس تھی بیوی، دو معصوم بچوں کے ساتھ خاتون ٹیچر نے کی خودکشی
پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں فتوہی کے ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر نشا اپنے شوہر نوین کے کسی دیگر خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے پر دکھی تھی۔ اس بات پر اس کا شوہر کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔
- UNI
- Last Updated: Oct 02, 2019 04:24 PM IST

علامتی تصویر
راجستھان کے شری گنگانگر میں اپنے دو معصوم بیٹوں کے ساتھ شہر میں کودکر ایک خاتون ٹیچر کے خودکشی کرنے کے معاملہ میں پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ گاؤں کھاٹ لبانا میں رہنے والی نشا (30) اپنے دو بیٹوں سنچت (7) اور لکشے (5) کے ساتھ خودکشی کرنے کے معاملہ میں اس کے شوہر نوین اروڑہ باشندہ کھاٹ لبانا کو پوچھ گچھ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گاؤں فتوہی کے ایک پرائیویٹ اسکول میں ٹیچر نشا اپنے شوہر نوین کے کسی دیگر خاتون کے ساتھ ناجائز تعلقات ہونے پر دکھی تھی۔ اس بات پر اس کا شوہر کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔
خیال رہے کہ ہندومل کوٹ علاقہ کے گاوں کھاٹ لبانا میں نشا نے گزشتہ سنیچر کوا پنے دونوں بچوں کے ساتھ نہر میں کود کر خودکشی کرلی تھی۔ اگلے دن اتوار کو نشا اور لکشے کی لاش سے برامد ہوئیں اور سنچت کی لاش پیر کو برامد ہوئی۔ مرنے والے کے بھائی راکیش باشندہ مرجے والا نے رپورٹ دیکر الزام لگایا کہ اس کا شوہر اور ساس سسر جہیز کیلئے اس کی بہن کو پریشان کرتے تھے۔