ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

55 سال کی عمر میں تھانیدار ڈوبا عشق میں ، معشوقہ کیلئے کیا ایسا کام کہ ایس پی نے کردیا معطل

جالور میں راجستھان پولیس کا نیا کارنامہ سامنے آیا ہے ۔ یہاں ایک شادی شادہ کے پیار میں ڈوبے تقریبا 55 سال کے تھانیدار نے اس کی خدمت میں بجری سے بھرا ٹرک بھیج دیا ۔ اس کا آڈیو وائرل ہونے کے بعد ایس پی نے تھانیدار کو معطل کردیا ہے۔

  • Share this:
55 سال کی عمر میں تھانیدار ڈوبا عشق میں ، معشوقہ کیلئے کیا ایسا کام کہ ایس پی نے کردیا معطل
55 سال کی عمر میں تھانیدار ڈوبا عشق میں ، معشوقہ کیلئے کیا ایسا کام کہ ایس پی نے کردیا معطل

کہتے ہیں کہ عشق کا رنگ جب چڑھتا ہے تو نہ قانون آڑے آتا ہے اور نہ ہی ضابطہ ۔ عاشق اپنی معشوقہ کیلئے چاند تارے تک توڑ کر لانے کے وعدے کرلیتا ہے ۔ ایسا ہی عشق کا رنگ آج کل جالور ضلع کے جسونت پورہ تھانہ میں تعینات ایک تھانیدار جی پر بھی چڑھا ہوا ہے ۔ پیار میں بڑی بڑی باتیں کر رہے تھانیدار صاحب کو عشق کا بخار ایسا چڑھا کہ انہیں نہ تو سپریم کورٹ کی گائیڈ لائن کا خیال رہا اور نہ ہی ریاستی حکومت کے قوانین و ضوابط کی کچھ خبر ، سبھی قوانین و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تھانیدار صاحب نے اپنی معشوقہ کے گھر پر مکان بنانے کیلئے ممنوعہ بجری سے بھرا ٹریکٹر بھیجوادیا او روہ بھی رات کے اندھیرے میں نہیں بلکہ دن کے اجالے میں ۔


یہ سب ہم اپنی جانب سے نہیں کہہ رہے ہیں ۔ یہ سارا واقعہ تھانیدار اور ان کی مبینہ معشوقہ کے درمیان ہوئی بات چیت کے ایک وائرل آڈیو سے سامنے آیا ہے ۔ جس تھانیدار کو عشق ہوا ہے ان کی عمر تقریبا 55 سال ہے ۔ یہی نہیں جب تھانیدار جی کی بیوی بازار میں سامان خریدنے کیلئے گئی تو تھانیدار نے اپنی معشوقہ کو فون کرکے پانچ منٹ کیلئے ہی صحیح ، گھر آنے کی دعوت دے ڈالی ۔


اس کے بعد جب آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا اور اس کی خبر نیوز چینلس پر چلنے لگی ، تو تھانیدار کے عشق کا بخار اتر گیا ۔ معاملہ نوٹس میں آتے ہی ایس پی شیام سنگھ نے تھانیدار صابر محمد کو معطل کرنے کا حکم جاری کردیا ۔ شیام سنگھ کا کہنا ہے کہ آڈیو سامنے آیا ہے اور اسی کی بنیاد پر جسونت پورہ تھانہ انچارج کو معطل کیا گیا ہے ۔ معاملہ کی جانچ کرائی جارہی ہے ، لیکن اب یہ آڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس کو مزے لے لے کر سن رہے ہیں ۔

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Nov 09, 2020 05:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading