ایک خاتون کے تین تین شوہر ، پولیس تھانہ پہنچا معاملہ ، جب کھلا راز تو سبھی کے اڑ گئے ہوش
ایک خاتوں پر دو نوجوان اپنی بیوی ہونے کا دعوی کررہا ہے ۔ پہلے شوہر سے اس خاتون نے طلاق لے لی ہے ۔ وہیں دوسرے شوہر سے اس خاتون کو ایک لڑکا ایک اور لڑکی ہے جبکہ اب وہ طلاق لئے بغیر تیسرے شوہر کے پاس رہ رہی ہے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jun 15, 2020 05:57 PM IST

ایک خاتون کے تین تین شوہر ، پولیس تھانہ پہنچا معاملہ ، جب کھلا راز تو سبھی کے اڑ گئے ہوش
راجستھان کے جودھپور شہر میں ایک انوکھا معاملہ سامنےآیا ہے ۔ یہاں ایک خاتوں پر دو نوجوان اپنی بیوی ہونے کا دعوی کررہا ہے ۔ پہلے شوہر سے اس خاتون نے طلاق لے لی ہے ۔ وہیں دوسرے شوہر سے اس خاتون کو ایک لڑکا ایک اور لڑکی ہے جبکہ اب وہ طلاق لئے بغیر تیسرے شوہر کے پاس رہ رہی ہے ۔ اس درمیان دوسرا شوہر پولیس کے پاس انصاف کیلئے چکر کاٹ رہا ہے ۔ اب ایک بیوی اور تین تین شوہر کا معاملہ پولیس کے پاس پہنچ گیا ہے ۔
یہ واقعہ جودھپور کے ہاوسنگ بورڈ تھانہ میں پیش آیا ہے ۔ ابھیشیک ویشنو نام کے ایک نوجوان نے 2013 میں ڈمپل شرما نام کی ایک خاتون سے لو میرج کی تھی ۔ شادی کے بعد ایک سے ڈیڑھ سال تو سب کچھ ٹھیک رہا ، لیکن بعد میں ابھیشیک کو پتہ چلا کہ اس کی بیوی ڈمپل تو پہلے سے ہی شادی شدہ ہے ، جس پر دونوں میں تکرار ہونے لگی ۔ اسی درمیان ڈمپل نے ابھیشیک پر 376 کا معاملہ درج کروا کر اس کو جیل بھیجوادیا ۔
تاہم ابھیشیک نے عدالت میں شادی کے ثبوت پیش کئے ، تو بیوی ڈمپل نے راضی نامہ کرلیا ، لیکن لاک ڈاون میں نرمی کے بعد جب بیوی میکے گئی تو اس نے وہاں تیسری شادی کرلی ۔ اب دوسرا شوہر ابھیشیک بیوی پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے چکر کاٹ رہا ہے ۔
دراصل ابھیشیک کا ڈمپل سے ایک لڑکا اور ایک لڑکی بھی ہے ۔ لاک ڈاون سے پہلے سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا ، لیکن لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ابھیشیک کی بیوی ڈمپل میکے جانے کا کہہ کر سروہی میں واقع ولاگاری گاوں پہنچ گئی ، جہاں ڈمپل نے طلاق لئے بغیر تیسری شادی کرلی ۔ سروہی ضلع کے رہنے والے پروین گرگ نام کے نوجوان کے ساتھ ڈمپل اب اپنی زندگی گزار رہی ہے ۔
اسی درمیان ابھیشیک نے شہر کے سی ایچ بی پولیس تھانے میں ڈمپل کے خلاف ۴۲۰ اور طلاق لئے بغیر تیسری شادی کرنے کا معاملہ درج کروا دیا ہے ۔ تھانہ افسر گووند ویاس نے بتایا کہ معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی گئی ہے ۔ تین شادیوں کے درمیان دو بچے پریشان ہورہے ہیں ۔ دوسرے شوہر ابھیشیک کے مطابق ڈمپل کی ماں نے تین لاکھ لے کر ڈمپل کی تیسری شادی کروا دی ۔
اب وہ اپنے ساتھ ہوئے دھوکہ کو کسی اور کے ساتھ نہ ہو ، اس کیلئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کررہا ہے ۔ ڈمپل اپنے تیسرے شوہر کے ساتھ رہ رہی ہے ۔ ادھر دوسرا شوہر اپنے بچوں کے ساتھ پولیس کا چکر کاٹ رہا ہے ۔ ایسے میں اب اس معاملہ میں پولیس ابھیشیک کو کیسے انصاف دلاتی ہے یہ دیکھنے والی بات ہوگی ۔