உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Udaipur Murder Case: پورے راجستھان میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ، 24 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ بند

    Udaipur Murder Case: پورے راجستھان میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ، 24 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ بند

    Udaipur Murder Case: پورے راجستھان میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ، 24 گھنٹوں کیلئے انٹرنیٹ بند

    Udaipur Murder Case: چیف سکریٹری نے تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ ادے پور واقعہ کے ویڈیو کو موبائل اور دیگر ذرائع سے پھیلاو پر سختی سے روک لگائی جائے۔ اس کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

    • Share this:
      جے پور : ادے پور کے دھان منڈی تھانہ علاقہ میں پیر کو ایک ٹیلر کے بے رحمانہ قتل کے بعد کشیدگی پھیل گئی ہے ۔ چیف سکریٹری کی جانب سے لا اینڈ آرڈر کو بنائے رکھنے کیلئے ریاست بھر میں اگلے 24 گھنٹے کیلئے انٹرنیٹ خدمات کو بند کئے جانے ، سبھی اضلاع میں اگلے ایک ماہ تک دفعہ 144 لاگو کرنے ، پولیس اور انتطامیہ کے سبھی افسران کی چھٹیاں رد کرنے ، امن کمیٹی کی میٹنگ منعقد کرنے اور ادے پور ضلع میں ضرورت کے مطابق کرفیو لگائے جانے کی ہدایات دی گئی ہیں ۔

      چیف سکریٹری نے تمام ڈویژنل کمشنروں کو ہدایت دی ہے کہ ادے پور واقعہ کے ویڈیو کو موبائل اور دیگر ذرائع سے پھیلاو پر سختی سے روک لگائی جائے۔ اس کے ساتھ ویڈیو شیئر کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: اودے پور میں ٹیلر کا بہیمانہ قتل، ملزمین گرفتار، علاقہ میں کشیدگی، انٹرنیٹ بند


      انہوں نے کہا کہ مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی جائے کہ وہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن برقرار رکھنے میں تعاون کریں۔ قابل ذکر ہے کہ ادے پور کے دھان منڈی تھانہ علاقے میں دو افراد نے ایک ٹیلر کا بے دردی سے قتل کر دیا تھا۔ اس واقعہ کے بعد ادے پور کے سات تھانوں کے علاقوں میں رات آٹھ بجے سے اگلے احکامات تک کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Amarnath Yatra 2022: تمام انتظامات مکمل، یاتریوں کا پہلا جتھا کل پہنچے گا کشمیر


      وہیں وزیر اعلی اشوک گہلوت نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلی نے ٹویٹ میں کہا کہ اودے پور میں نوجوان کا بے رحمانہ قتل کی مذمت کرتا ہوں ۔ اس واقعہ میں شامل سبھی ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس جرم کی تہہ تک جائے گی ۔ میں سبھی فریقوں سے امن بنائے رکھنے کی اپیل کرتا ہوں ۔

      مقتول دکاندار کا نام کنہیا لال ساہو بتایا جارہا ہے ۔ اس کی دھان منڈی علاقہ میں بھوت محل کے پاس سپریم ٹیلرس کے نام سے ایک دکان ہے ۔ دوپہر میں وہ اپنی دکان میں تھا ۔ اسی دوران حملہ آور بائیک پر سوار ہوکر آئے اور وہ ناپ دینے کے بہانے دکان میں گھس گئے اور ٹیلر کا قتل کردیا ۔ اس کے بعد دونوں وہاں سے فرار ہوگئے، باہم بعد میں دونوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: