உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Rajasthan: بھیلواڑہ کے بعد اس شہر میں کشیدگی، وی ایچ پی لیڈر پر جان لیوا حملہ، انٹرنیٹ بند

    Deadly attack on VHP Nohar Block President Satveer Saharan: اس واقعہ کے بعد ان کے حامی اور ہندو تنظیموں کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رات دیر گئے راوتسر نوہر روڈ کو بلاک کردیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے جمعرات کی صبح نوہر، بھدرا اور راوتسر علاقوں میں انٹرنیٹ بند (Internet shutdown) کر دیا ہے۔

    • Share this:
      بھی ہنومان گڑھ۔ راجستھان کے ہنومان گڑھ (VHP Nohar Block President Satveer Sahara) ضلع کے نوہر قصبے میں کچھ نوجوانوں نے وشو ہندو پریشد نوہر کے بلاک صدر ستویر سہارن پر جان لیوا حملہ (Fatal attack) کر دیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ سہارن کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے انہیں بیکانیر ریفر کر دیا گیا ہے۔ اس واقعہ کے بعد ان کے حامی اور ہندو تنظیموں کے کارکن مشتعل ہوگئے اور انہوں نے رات دیر گئے راوتسر نوہر روڈ کو بلاک کردیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے جمعرات کی صبح نوہر، بھدرا اور راوتسر علاقوں میں انٹرنیٹ بند (Internet shutdown) کر دیا ہے۔ بیکانیر کے ڈویژنل کمشنر اور آئی جی، ضلع کلکٹر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ نے نوہر میں ڈیرے ڈالے ہیں۔ شہر میں فلیگ مارچ کیا جا رہا ہے۔

      نوہر کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سریش جنگڈ نے بتایا کہ ستویر سہارن بدھ کی رات دیر گئے رام دیو مندر کے باہر خالی جگہ پر بیٹھے ہوئے ایک خاص برادری کے نوجوانوں کو سمجھانے گئے تھے۔ وہاں نوجوانوں نے سہارن پر حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سہارن کو پہلے نوہر کے مقامی اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں سے ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد ہنومان گڑھ ریفر کر دیا گیا۔

      اہم خبر: دشمن ملک کے Honeytrap میں پھنسا بھارتی فضائیہ کا جوان، دہلی کرائم برانچ نے کیا گرفتار

      سہارن کے سر پر شدید چوٹ آئی ہے۔ ہنومان گڑھ میں بھی سہارن کی حالت بہتر نہ ہونے کو دیکھتے ہوئے انہیں فوری طور پر بیکانیر ریفر کر دیا گیا۔ اس حملے سے ان کے حامی اور ہندو تنظیموں کے کارکن ناراض ہو گئے۔ انہوں نے رات دیر گئے راوتسر نوہر روڈ کو بلاک کر دیا۔ جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملے کے 7 ملزمان کو حراست میں لے کر جام کھلوایا۔ اس کے ساتھ ہی جام لگانے والے 27 افراد کے خلاف کارروائی بھی کی گئی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: