உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بیوی دن بھر کرتی تھی فون پر باتیں ، شوہر نے پہلے پلائی شراب اور پھر کیا ایسا خوفناک کام، سبھی کے اڑگئے ہوش

    بیوی دن بھر کرتی تھی فون پر باتیں ، شوہر نے پہلے پلائی شراب اور پھر کیا ایسا خوفناک کام، سبھی کے اڑگئے ہوش

    بیوی دن بھر کرتی تھی فون پر باتیں ، شوہر نے پہلے پلائی شراب اور پھر کیا ایسا خوفناک کام، سبھی کے اڑگئے ہوش

    Udaipur News : ادے پور میں تین دن پہلے ایک خاتون کی لاش ملنے کے معاملہ کو سلجھا لیا گیا ہے ۔ خاتون کو اس کے ہی شوہر نے شراب پلانے کے بعد مار ڈالا تھا ۔ بیوی کو جان سے مارنے کی یہ اس کی دوسری کوشش تھی ۔

    • Share this:
      ادے پور : ادے پور میں تین دن پہلے ایک خاتون کی لاش ملنے کے معاملہ کو سلجھا لیا گیا ہے ۔ خاتون کو اس کے ہی شوہر نے شراب پلانے کے بعد مار ڈالا تھا ۔ بیوی کو جان سے مارنے کی یہ اس کی دوسری کوشش تھی ۔ پہلی کوشش میں وہ کنویں میں دھکیلنے کے بعد بھی بچ گئی تھی ۔ پولیس نے اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کی پوچھ گچھ میں شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بیوی دن بھر فون پر بات کرتی تھی ۔ بیوی کے کیریکٹر پر شک کی وجہ سے اس نے قتل کردیا ۔

      تھانہ انچارج کملیندر سنگھ نے بتایا کہ پوچھ گچھ میں شوہر دولت سنگھ نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ پہلے بیوی کے ساتھ اس نے گھر پر ہی شراب پی ۔ اس کے بعد نشے میں سر پر اسٹک سے حملہ کرکے اس کو بیہوش کردیا ۔ پھر رسی سے گلا گھونٹ کر مار ڈالا ۔ اس کے ساتھ ہی اس نے فون کو بھی فلائٹ موڈ پر رکھا تاکہ لوکیشن ٹریس نہ ہوسکے ۔

      تھانہ انچارج نے بتایا کہ جمعرات کو کرنجی کے گڈا میں لاش پڑے ہونے کی اطلاع ملی تھی ۔ گوگندا پولیس نے پوری جانچ کی تو قتل کا معاملہ سامنے آیا ۔ خاتون کی شناخت ہیما چوہا اہلیہ دولت سنگھ کے طور پر ہوئی ۔ پولیس نے شوہر سے پوچھ گچھ کی ، لیکن کوئی پختہ جانکاری نہیں ملی ۔

      پولیس نے ہائی وے کے سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کئے ۔ لاش ملنے سے ایک دن پہلے دیر رات شوہر دولت سنگھ کار سے نکلتا نظر آیا ۔ پولیس نے دولت کو حراست میں لے کر سختی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا ۔ جانچ میں سامنے آیا کہ دولت سنگھ طویل عرصہ سے ہیما کے کریکٹر پر شک کرتا تھا ۔ اس کو لے کر لڑائی بھی ہوتی رہتی تھی ۔

      دراصل ہیما فون پر طویل عرصہ تک لوگوں سے بات کرتی تھی ۔ اسی سے بیوی پر شک مزید گہرا ہوگیا ۔ کئی مرتبہ دولت سنگھ نے مار پیٹ بھی کی ۔ اسی دوران ہیما نے اس پر جہیز کیلئے استحصال کا مقدمہ کردیا ۔ بعد میں دونوں میں راضی نامہ ہوگیا ۔

      دولت سنگھ کے ذہن میں ابھی بھی بیوی کے کیریکٹر پر شک تھا ۔ اس لئے وہ اس کو مارنے کی کوشش میں تھا ۔ واردات کی رات دونوں نے گھر پر بیٹھ کر شراب پی ۔ نشے میں موقع پر دولت نے ہیما پر اسٹک سے حملہ کردیا ۔ اس کے بعد رسی سے گلا گھونٹ کر مارڈالا ۔ وہ ہیما کی لاش کو کمبل سے چھپا کر کار میں رکھ کر گھومتا رہا ۔ اسی دوران اس نے ہائی وے کنارے لاش کو پھینک دیا ۔ اس کے بعد اپنے گاوں چلا گیا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: