راجستھان کے وزیر اعلی عہدہ کا حلف لینے کے بعد اشوک گہلوت حکومت کے کابینہ نے حلف لے لیا ہے۔ آج پیر کے روز گہلوت حکومت کے 23 وزراء نے حلف لیا۔ ان میں 13 کابینہ اور 10 ریاستی وزراء شامل ہیں ۔ کانگریس کے اسٹیٹ انچارج اویناش پانڈے نے وزیر بنائے جانے والے قانون سازوں کو اتوار کے روز فون کر کے اس کی اطلاع دی تھی۔
پیر کے روز حلف لینے والے وزراء میں بیڈی کلا، رگھو شرما، شانتی دھاری وال، لال چند کٹاریہ، پرمود جین بھایا، پرسادی لال مینا، وشویندر سنگھ، ہریش چودھری، رمیش مینا، ماسٹر بھنور لال، پرتاپ سنگھ کھاچریاواس، ادےلال انجنا اور صالح محمد شا مل ہیں۔
علاوہ ازیں گوند سنگھ ڈیٹاسرا، ممتا بھوپیش، ارجن بامنیا، بھنور سنگھ بھاٹی، سکھرام بھشونئی، اشوک چاندنا ، ٹیکا رام جلی، بھجن لال جاٹو، راجیندر یادو اور سبھاش گرگ بھی پیر کے روز حلف لیں گے۔

سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔