ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

راجستھان: رکبر موب لنچنگ معاملہ کی آئندہ سماعت 18ستمبر کو ہوگی

گزشتہ 20جولائی کی رات للاونڈی گاوں کے نزدیک گائے کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ کے حملے کے بعد رکبر کی موت ہوگئی تھی۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 15, 2018 06:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
راجستھان: رکبر موب لنچنگ معاملہ کی آئندہ سماعت 18ستمبر کو ہوگی
جائے حادثہ پر پہنچی پولیس : فائل فوٹو۔

 راجستھان میں الور ضلع کے رام گڑھ پولیس تھانہ علاقہ میں گائے کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ کے ذریعہ  رکبر کے قتل معاملے کی عدالت میں اگلی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی۔

اس معاملہ میں گرفتار تین ملزمین کو آج رام گڑھ عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان تینوں کے خلاف عدالت میں فردجرم داخل کی جا چکی ہے لیکن اس میں کمی کی وجہ سے معاملہ کی آئندہ سماعت منگل کو مقرر کی گئی ہے۔ فردجرم میں پانچ ملزمین کے نام کا ذکر ہے جن میں سے دو ملزمین کے خلاف جانچ ابھی زیرالتوا بتائی گئی ہے۔


خیال رہے کہ اس معاملہ میں گرفتار ملزم نریش ، پرمجیت اور دھرمیندر یادو کے خلاف فرد جرم گزشتہ سات ستمبر کو عدالت میں پیش کردی گئی تھی لیکن عدالت نے اس میں کمی بتاتے ہوئے اس کی سماعت پندرہ اگست طے کردی تھی۔ فردجرم میں ابھی بھی کمی پوری نہیں ہونے پر عدالت نے معاملہ کی اگلی سماعت 18ستمبر طے کردی۔


گزشتہ 20جولائی کی رات للاونڈی گاوں کے نزدیک گائے کی اسمگلنگ کے شک میں بھیڑ کے حملے کے بعد رکبر کی موت ہوگئی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: الور میں پہلو خان کے بعد ایک اور موب لنچنگ واقعہ، گایوں کی اسمگلنک کے شک میں اکبر کا قتل

First published: Sep 15, 2018 06:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading