உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سماجی تنظیمیں کر رہیں غریب روزہ داروں میں راشن کٹ کی تقسیم

    ناندیڑ / کانپور: رمضان کے موقع پر غریب روزے داروں کی مدد کے لئے مختلف تنظیمیں سرگرم نظر آرہی ہیں۔ پی ایف آئی اور ہیومن ویلفیئر سوسائٹی جیسی تنظیموں کی کوششیں رمضان میں غریبوں کےلئے ایک اہم سہارا ثابت ہورہی ہیں ۔

    • ETV
    • Last Updated :
    • Share this:
      ناندیڑ / کانپور: رمضان کے موقع پر غریب روزے داروں کی مدد کے لئے مختلف تنظیمیں سرگرم نظر آرہی ہیں۔ پی ایف آئی اور ہیومن ویلفیئر سوسائٹی جیسی تنظیموں کی کوششیں رمضان میں غریبوں کےلئے ایک اہم سہارا ثابت ہورہی ہیں ۔
      ناندیڑ میں پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی جانب سے غریب روزے داروں میں سحری اور افطار کی کٹ تقسیم کی گئیں۔ شہر کے مدینہ نگر میں پی ایف آئی کے دفتر پر اس ضمن میں ایک تقریب منعقد کی گئی ۔ تنظیم کے ذمہ داروں نے غریب مستحقین کی نشاندہی کے بعد ان میں سحری اور افطاری کی ایک ایک کٹ تقسیم کی ۔ تقریبا 100 غریب مستحقین میں یہ کٹ تقسیم کی گئیں ۔ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اسلام نےغریب اورمستحقین کی ہر ممکن مدد کا درس دیا ہے، اس لیے اس طر ح کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
      ادھر کانپور میں جماعت اسلامی کے دفتر میں سماجی تنظیم ہیومن ویلفیئر سوسائٹی نے رمضان کٹ کی تقسیم کی۔ ان کٹوں میں ایک ماہ کا راشن ہے ، جس میں دال، آٹا، تیل، کھجور، جیسی 14 اشیاہیں جن کا وزن تقریبا 40 کلوگرام ہے۔ تنظیم نے بتایا کہ ملک میں جہاں جہاں اس کی شاخ ہیں، وہاں اس طرح کی کٹ تقسیم کی جا رہی ہے ۔

      ramadan kit
      First published: