ناندیڑ۔ ریپبلک پارٹی آف انڈیا کے رکن پارلیمنٹ رام داس اٹھاولے نے ناندیڑ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارت ماتا کی جئے کے مسئلے پر مسلمانوں کو اور حکومت کو اس مسئلے پر سختی سے کام نہ لینے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ماتا کی جئے کے مسئلے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو بھی اس معاملے میں شدت پسندی نہیں دکھانی چاہئے اور اگر کوئی ان سے کہلوانا چاہتا ہے تو کہنے میں کوئی حرج نہیں ہونی چاہئے۔
وہیں دوسری طرف رام داس اٹھاولے نے حکومت سے بھی کہا کہ بھارت ماتا کی جئے کہنے کےلئے کسی ایک طبقہ کے ساتھ سختی نہیں کی جانی چاہئے کیونکہ دستور میں ایسا کہیں لکھا نہیں گیا ہے کہ بھارت ماتا کی جئے کہنا لازمی ہے ۔ رام داس اٹھاولے نے دلتوں پر ہونے والےمظالم کے خلاف ملک گیر رتھ یا ترا شروع کی ہے ۔ الگ الگ شہروں کا دورہ کرکے یہ رتھ یاترہ ناندیڑ پہنچی ۔ دستورکے بانی ڈاکٹر بھیم راؤامبیڈکر کی 125 ویں سالگرہ کے ضمن میں ان کی یہ رتھ یاترا جاری ہے ۔ اس رتھ یاترا کے ذریعہ ظلم و بربریت کے خلاف دلتوں کو متحد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔