ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

بابا رام دیوکا بڑاالزام، مودی کوہرانےکےلئےاسلامی ممالک دے رہے ہیں کروڑوں کا فنڈ

یوگ گرونےکہا 'ملک کے اندراورباہرملک مخالف طاقتیں اورکئی عیسائی اوراسلامک ملک مودی کواقتدارمیں آنےسے روکنےکےلئے ہزاروں کروڑوں روپئے کا فنڈ دے رہے ہیں'۔

  • Share this:
بابا رام دیوکا بڑاالزام، مودی کوہرانےکےلئےاسلامی ممالک دے رہے ہیں کروڑوں کا فنڈ
یوگ گرو بابا رام دیو۔

طویل وقت تک سیاسی بیانات سے دوری بنائے رکھنےکے بعد یوگ گرو بابا رام دیوایک بار پھرسرگرم نظرآرہے ہیں۔ لوک سبھا الیکشن 2019 میں کھل کروہ وزیراعظم نریندرمودی اوربی جے پی کی حمایت کرتےنظرآرہے ہیں۔ راجستھان کے جودھ پورمیں بدھ کوبابا رام دیو نےکہا کہ مودی کوہرانےکےلئےاسلامی ممالک کروڑوں کا فنڈ دے رہے ہیں۔


بابا رام دیونےکہا 'ملک کےاندراورباہرملک مخالف طاقتیں اورکئی عیسائی اوراسلامک ملک مودی کواقتدارمیں آنےسےروکنےکےلئے ہزاروں کروڑوں روپئےکا فنڈ دے رہے ہیں'۔


واضح رہےکہ اس سے قبل بابا رام دیونےکہا کہ لوگوں کوبی جے پی کےلئے ووٹنگ کرنی چاہئے۔ مرکزی وزیرراجیہ وردھن کی نامزدگی کےلئےجے پورپہنچے یوگ گرونےکہا کہ اگرہندوستان کوعالمی معیشت اورملک کوآئندہ 25-20 سالوں میں سپرپاوربنانا ہے توہمیں کسی بھی طرح مودی کومضبوط بنانا ہوگا۔ یہ ملک ان کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔




غورطلب کہ الیکشن شروع ہونے سے قبل بابا رام دیوسیاسی بیانات سےدوری بناکررکھ رہےتھےجبکہ 2014 کےعام انتخابات کے دوران انہوں نےکھل کربی جے پی کے حق میں تشہیرکی تھی۔
First published: Apr 17, 2019 07:51 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading