اپنا ضلع منتخب کریں۔

    راجستھان بحران: رندیپ سرجےوالا بولے۔ 72 گھنٹے میں سچن پائلٹ سے کئی بار ہوئی بات، اعلیٰ کمان کے دروازے کھلے

    فائل فوٹو

    فائل فوٹو

    کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سرجےوالا نے پیر کے روز میڈیا سے خطاب کر کے سچن پائلٹ کے بغاوتی تیور پر پارٹی کا موقف واضح کیا۔

    • Share this:
      جے پور۔ کانگریس کے سینئر لیڈر رندیپ سرجےوالا نے پیر کے روز میڈیا سے خطاب کر کے سچن پائلٹ کے بغاوتی تیور پر پارٹی کا موقف واضح کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے 72 گھنٹے میں سچن پائلٹ سے کئی بار بات چیت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اختلاف ہے تو کانگریس اعلیٰ کمان کے دروازے سچن پائلٹ سیمت سبھی کے لئے کھلے ہیں۔ اس بیچ، کانگریس کے اعلیٰ ذرائع نے بتایا کہ 102 ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی حمایت میں خط سونپا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ کے خلاف کسی بھی طرح کی کارروائی کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے، کیونکہ انہوں نے ابھی تک پارٹی کے خلاف کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

      وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ میں سیاسی کھینچ تان کے بیچ وزیر اعلیٰ کے حامیوں نے جئے پور واقع کانگریس دفتر سے سچن پائلٹ کے پوسٹر ہٹا دئیے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، راجستھان میں سیاسی طوفان کے درمیان کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں حصہ لینے کے لئے سچن پائلٹ نہیں پہنچے۔ اس سے ٹھیک پہلے ذرائع کے حوالہ سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ وزیر سیاحت وشویندر سنگھ میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے پارٹی کو اس بابت اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کے پیش نظر میٹنگ میں شامل نہیں ہو سکیں گے۔


      وہیں، خبر ہے کہ آزاد امیدواروں کے مکان پر راجستھان پولیس کے جوان تعینات کئے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف، سچن پائلٹ کے بغاوتی تیور کے بعد راجستھان کانگریس نے بھی سخت رخ اپنا لیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پارٹی انہیں باہر کا راستہ بھی دکھا سکتی ہے۔ وہیں، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر نے راجستھان کے موجودہ سیاسی واقعات پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کر کے کہا کہ جمہوریت خطرے میں ہے اور سبھی کو مل جل کر اسے بچانا چاہئے۔
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: