ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ناندیڑ: کل جماعتی تحریک کی جانب سے ضرورت مندوں میں 5 ہزار راشن کٹس کی جائیں گی تقسیم

کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے شہر کے مخیر حضرات سے مالی تعاون حاصل کیا اور اس کے ذریعہ پانچ ہزار راشن کٹس بنانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔

  • Share this:
ناندیڑ: کل جماعتی تحریک کی جانب سے ضرورت مندوں میں 5 ہزار راشن کٹس کی جائیں گی تقسیم
ناندیڑ: کل جماعتی تحریک کی جانب سے ضرورت مندوں میں 5 ہزار راشن کٹس کی جائیں گی تقسیم

ناندیڑ۔ کوروناوائرس نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے ۔ اس وبا کا شکار ہوکر روزانہ ہزاروں کی تعدادمیں لوگ ہلاک ہو رہے ہیں ۔اس وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈاؤ ن کیا گیا ہے ۔لمبے عرصے تک لاک ڈاؤن کئے جانے سے لوگوں کو شدید معاشی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جو لوگ روزانہ محنت مزدوری کی بنیاد پر اپنا گذر بسر کرتے تھے ان کے لئے یہ حالات نہایت آزمائش کن بن گئے ہیں ۔ دو وقت کے کھانے کا بندوبست کیسے کیا جائے یہ فکر اب لوگوں کو ستانے لگی ہے ۔ ایسے سنگین حالات میں ملی و سماجی تنظیمیں آگے آرہی ہیں اور امدادی کام انجام دے رہی ہیں۔


اسی سلسلہ میں کل جماعتی تحریک ناندیڑ نے بھی بہت بڑے پیمانے پر امدادی کام شروع کئے ہیں ۔کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے شہر کے مخیر حضرات سے مالی تعاون حاصل کیا اور اس کے ذریعہ پانچ ہزار راشن کٹس بنانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔ پاکیزہ فنگشن ہال میں بڑے پیمانے پر راشن کٹ بنانے کا یہ کام چل رہا ہے ۔پہلے مرحلے میں پانچ ہزار خاندانوں میں ایک مہینہ کا راشن تقسیم کیا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں مزید پانچ ہزار غریب خاندانوں کی امداد کا منصوبہ ہے ۔اس کیلئے درکار رقم اگر جلد سے جلد جمع ہوجاتی ہے تو اس پر عمل آوری ہو جائے گی ۔کل جماعتی تحریک کی جانب سے کئے جا رہے امدادی کاموں کی تفصیلات سے واقف کروانے کے لئےپریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔


کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے شہر کے مخیر حضرات سے مالی تعاون حاصل کیا اور اس کے ذریعہ پانچ ہزار راشن کٹس بنانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔


پریس کانفرنس میں کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران جن میں مفتی ایوب قاسمی ،مولانا سرور قاسمی ،مولانا ٓصف ندوی اور مولانا عظیم رضوی شامل تھے، ان لوگوں نے بتایا کہ کل جماعتی تحریک کا قیام شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دہلی کے شاہین باغ میں ہوئی احتجاجی تحریک کو ناندیڑ میں منظم انداز میں چلانے کیلئے عمل میں آیا تھا ۔بہت اچھے انداز میں اب تک یہ کام ہوچکا ہے ۔اب جبکہ کورونا وائرس کے سبب جو لاک ڈاؤن لگا دیاگیا ہے۔اچانک لاک ڈاؤن ہونے سے تمام کاروبار بند ہو گئے اور لوگوں کو اپنی ضرورتیں پوری کرنے میں شدید مشکلات پیش آرہی تھیں۔ انہی لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے کل جماعتی تحریک نے امدادی کام کرنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ اس کے لئے مشورہ کیا گیا تو مشورہ میں یہ بات طے کی گئی کہ ناندیڑ  شہر میں ان حالات میں کم سے کم دس ہزار خاندانوں میں راشن کٹس کی تقسیم کرنا ضروری ہے اس کے تحت مخیر حضرات سے مالی تعان حاصل کیا گیا ۔دس دنوں کی کوشش میں تقریباً پانچ ہزار کٹس تیار ہوسکے اتنی رقم جمع ہوگئی ۔اس لئے پہلے مرحلے میں پانچ ہزار کٹ تقسیم کی جائے گی ۔کٹ کی تقسیم مستحق افراد میں ہو سکے اس کے لئے کل جماعتی تحریک کی جانب سے قائم کی گئی محلہ کمیٹیوں کے ذریعہ شہر کے مختلف غریب اور مستحق خاندانوں کا سروے کیا گیا ۔سروے میں جتنے ناموں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں یہ کٹ دی جائے گی ۔

کٹ میں شامل اشیاء کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے مولانا سرور قاسمی نے کہا کہ اس میں پندرہ کلو چاول ،ایک کلو شکر ،ایک ایک کلو دو دالیں ،پاؤ کلو چائے پتی ،پاؤ کلو مرچ پاؤڈر ،ایک کلو نمک ،ایک کلو خوردنی تیل ،پانچ کلو گیہوں کا آٹا اور تین عدد کپڑے دھونے کے اور تین عدد نہانے کے صابن شامل ہیں۔
First published: Apr 14, 2020 01:57 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading