ممبئی : ٹیم انڈیا کے بالنگ کوچ کو لے کر اب صورتحال واضح ہوگئی ہے۔ نو منتخب چیف کوچ روی شاستری کے پسندیدہ بھرت ارون کو بالنگ کوچ بنا دیا گیا ہے۔ بی سی سی آئی کے قائم مقام سکریٹری امیتابھ چودھری نے یہ معلومات دی۔ اس موقع پر بورڈ کے قائم مقام چیئرمین سی کے کھنہ اور شاستری بھی موجود تھے۔ظہیر خان اور راہل دراوڑ بھی ٹیم انڈیا سے وابستہ رہیں گے۔ سنجے بانگڑ اسسٹنٹ کوچ اور آر سری دھر ٹیم انڈیا کے فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔ سبھی تقرریاں دو سال کے لئے کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ سچن تندولکر، سوربھ گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کی تین رکنی کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی نے 11 جولائی کو سابق تیز گیند باز ظہیر خان کو ٹیم کے بالنگ کنسلٹنٹ اور راہل دراوڑ کو غیر ملکی دوروں (ٹیسٹ) کے لئے بلے بازی مشیر مقرر کرنے کی سفارش کی تھی۔ اسی دن روی شاستری کو بھی چیف کوچ بنایا گیا تھا۔شاستری کے انتخاب کے علاوہ کسی کے انتخاب کو لے کر صورتحال واضح نہیں تھی۔ لہذا شاستری نے آتے ہی اپنے پسندیدہ ارون کو بالنگ کوچ بنانے کی وکالت کی اور اس کے لئے کورٹ کی طرف سے قائم منتظمہ کمیٹی کو بھی منا لیا۔ شاستری کی دلیل تھی کہ وہ ظہیر اور دراوڑ کا احترام کرتے ہیں اور ہمیشہ ہی انہیں مشیر کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، لیکن موجودہ حالات میں ٹیم انڈیا کو 150 دنوں کے لئے نہیں بلکہ 365 دنوں کے لئے بالنگ کوچ کی ضرورت ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ظہیر نے 150 دنوں کے معاہدہ کی ہی خواہش ظاہر کی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔