اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ممبئی: جلوس عید میلادالنبی کی نہیں دی حکومت نے اجازت ہر مساجد سے نکلے گا جلوس 

    ہر مسلمان چاہتا ہے جیسا دیگر مذاھب کے تہواروں کو کرنے کی اجازت دی گئی اسی طرح سے ہمیں بھی جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے ہم اپنے قائدین سے کہیں گے کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے۔

    ہر مسلمان چاہتا ہے جیسا دیگر مذاھب کے تہواروں کو کرنے کی اجازت دی گئی اسی طرح سے ہمیں بھی جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے ہم اپنے قائدین سے کہیں گے کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے۔

    ہر مسلمان چاہتا ہے جیسا دیگر مذاھب کے تہواروں کو کرنے کی اجازت دی گئی اسی طرح سے ہمیں بھی جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے ہم اپنے قائدین سے کہیں گے کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے۔

    • Share this:
    جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلق سے سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور ممبئی میں حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف صدر آل انڈیا سنی جمیعۃ العلماء واسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری سربراہ رضا اکیڈمی کی قیادت وصدارت میں ایک اہم اجلاس ہوا جس میں ممبئی، بھیونڈی،ممبرا،بھانڈوپ، لنڈ،کلیان،رابوڑی،تھانہ،دارالعلوم محبوب سبحانی کرلا ،دارالعلوم مخدوم سمنانی سیل پھاٹا ممبرا اور اطراف و جوانب کی تقریبا ساٹھ تنظیموں کے سرکردہ افراد شریک ہوئے۔ میٹنگ نور محمدی دھاراوی،نورالھدی مسجد، رضاجامع مسجد ملنڈ،دارالعلوم امام احمد رضا بھانڈوپ،سنی سرکل رابوڑی عید میلاد کمیٹی کلیان،رضا اکیڈمی بھیونڈی، مصطفیٰ رضا اکیڈمی پائیدھونی،سنجری مسجد کماٹی پورہ،فیضان مفتی اعظم ٹرسٹ پھول گلی،سنی ہری مسجد گوونڈی،شارح بخاری فاؤنڈیشن چمبور، مولانا توحید اشرفی انٹرپرائزز، ابراھیم طائی مسلم کونسل ٹرسٹ،جامعہ قادریہ اشرفیہ دوٹانکی تقریبا ساٹھ تنظیموں کے سرکردہ نمائندے شریک ہوئے اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اس اہم موقع پر حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف نے فرمایا کہ حکومت مہاراشٹر نے مارکیٹ شاپنگ مال بازار عوامی مقامات کو کھول دیا ہے مساجد و منادر بھی کھول دئیے گئے ہیں ایسے میں جلوس عید میلادالنبی کی اجازت وقت کی اہم ضرورت ہے ہم حکومت مہاراشٹر کو بتانا چاہتے ہیں کہ مسلمان جلوس عید میلادالنبی کے تعلق سے کشمکش کا شکار ہیں ہمارے جذبات کا خیال کرتے ہوئے حکومت کو جلوس نکالنے کی اجازت دینی چاہئے ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کے چلتے آج پوری دنیا پریشان ہے اور اس سے بچنے کی ساری تدبیریں کی جارہی ہیں پھر بھی ہمیں حکومت کی گائیڈ لائن کے ساتھ جلوس عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم نکالنے کی اجازت دی جائےہم حکومت کے گائیڈ لائن کی ضرور پاسداری کریں گے۔

    اس موقع پر اسیر مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ حکومت مہاراشٹر نے جب گائیڈ لائن کے ساتھ اسکول اور مذہبی مقامات کو کھول دیا ہے تو پھر جلوس عید میلادالنبی نکالنے کا پرمیشن اور اس کی گائیڈ لائن ابھی تک کیوں نہیں جاری کیا ہم حکومت سے یہ پوچھنا چاہتے ہیں کہ دورخی پالیسی کیوں اپنائی جارہی ہے کیا ہم ملک کے دونمبر کے شہری ہیں۔ اگر جلوس عید میلادالنبی کا پرمیشن حکومت نے نہیں دیا تو ریاست مہاراشٹر کے ہر گلی محلے کی مسجد سے جلوس کا اہتمام کیا جائے گا۔مسلمان اپنے نبی کے نام پر اپنی جانیں دے سکتا ہے مگر اپنے نبی کی توہین ہرگز برداشت نہیں کر سکتا۔آج علمائے اہلسنت اور مسلم تنظیموں کے سربراہان سنی بلال مسجد ممبئی سے حکومت مہاراشٹر کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ جتنی جلدی ہوسکے جلوس عید میلادالنبی نکالنے کا پرمیشن جاری کرے پرمیشن نہ دینے کی صورت میں ہم ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہوں گے۔کیونکہ مذہبی رسومات کی ادائیگی ہمارا جمہوری حق ہے مولانا فاروق مصباحی مائہمی نے کہا کہ جلوس عید میلادالنبی نکالنے پر ہمارے قائدین سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور حکومت سے رابطہ قائم کریں کیونکہ ریاست کا ہر مسلمان چاہتا ہے جیسا دیگر مذاھب کے تہواروں کو کرنے کی اجازت دی گئی اسی طرح سے ہمیں بھی جلوس نکالنے کی اجازت دی جائے ہم اپنے قائدین سے کہیں گے کہ وہ جتنا جلدی ہوسکے۔

    حکومت سے رابطہ قائم کریں اور ہمارے جذبات کا خاص خیال کرتے ہوئے حکومت مہاراشٹر سے اجازت طلب کریں۔مفتی نعیم اختر ناریل والی قبرستان کے خطیب وامام نے کہا کہ جلوس عید میلادالنبی ہمیں ہرحال میں نکالنا ہوگا۔مولانا محمد عباس رضوی نے کہا کہ مسلمان اپنے نبی کا جلوس ہر سال بڑی دھوم دھام سے نکالتے ہیں لہذا حکومت مہاراشٹر ہمیں اجازت دے۔مولانا عباس نے مزید کہا کہ حضور معین المشائخ نے جو ہمیں پیغام دیا ہے اس پر ہمیں عمل کرنا چاہیے سید معین میاں اور قائد ملت حضرت سعید نے جس طریقے سے ہماری قیادت کی وہ لائق ستائش ہے اور ان دونوں بزرگوں نے بارہ ربیع الاول شریف کے عظیم موقع پر مشترکہ طور پر ایک پیغام جاری کرکے ضرورتمندوں،بیماروں مسکینوں،یتیموں، غریبوں،کی حاجت روائی کی جاے واضـــح رہے کہ خلافت کمیٹی کے زیر اہتمام پچھلے ایک صدی سےجلوس عید میلادالنبی کی تایخ موجود ہے۔

    خلافت کمیٹی کے چیرمین جناب سرفراز آرزو صاحب نے کہا کہ اس سال خلافت کمیٹی سے نکلنے والے جلوس کی قیادت رضا اکیڈیمی کے بانی محافظ ناموس رسالت الحاج محمد سعید نوری صاحب فرمایں گے آرزو صاحب نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جلوس کی گائڈ لائن میں تاخیر سمجھ سے بالا تر ہےبصورت دیگر رضا اکیڈمی, دیگر سنی تنظیموں کو ساتھ لیکر کورٹ جانے کی تیاریوں میں جٹ گئی ہے وکلاء سے تبادلہ خیال شروع کر دیا گیا ہے نوری صاحب نے کہا کہ جلوس نکلے گا چاہے حکومت اجازت دے یا کورٹ ہر حال میں جلوس نکلے گا آخر میں حضرت سید معین میاں صاحب نے علماء اہلسنت کو تلقین کرتے ہوے کہا کہ اعلَی حکام اور وزرا سے بات چیت جاری ہے آپ حضرات اطمینان رکھیں اپنے اپنے مساجدسے مسلمانوں کو امن وشانتی بنائے رکھنے کی اپیل کریں اجلاس کے بعد علمائے اہلسنت کا وفد الحاج محمد سعید نوری کے ساتھ ممبئی عظمئ کے پالک منتری اور وزیر اسلم شیخ سے ملاقـــات کی جلوس عید میلادالنبی کے تعلق سے علماء نے اپنے جذبات کا اظہار کیا . اسلم شیخ نے وفد کو یقین دلایا کہ آج شام تک یا کل حکومت کی جانب سے گائڈ لائن جاری کردی جائے گی۔

    آپ حضرات اطمينان رکھیں سنی بلال مسجد چھوٹا سوناپور ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں مولانا حافظ اطہر علی دارالعلوم محمدیہ مولانا عبد الجبار ماہر القادری مولانا قاری جمال علیمی مولانا خلیل الرحمن نوری, مولانا امان اللهِ رضا, مولانا شرجیل رضا مولانا ،شکیل رضا مولانا سیدطفیل مولانا محمد عالم رشیدی مولانا صوفی محمد عمر جامعۂ قادریہ اشرفیہ .مولانا فیاض برکاتی . مولانا ولی اللہ شریفی مولانا اقبال مولانا معین الدین .مولانا رجب علی فیضی قاری محمود . مولانا علی حسن مفتی عظیم الدین کے علاوہ سیکڑوں علما ء اور مساجد ومدارس کے ذمہ داران موجود تھے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: