اپنا ضلع منتخب کریں۔

    رمضان المبارک کے پیش نظر نماز تراویح پڑھنے کی دی جائے اجازت،  رضا اکیڈمی نے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کو روانہ کیا مکتوب

    رضا اکیڈ می Raza Academy نے وزیر اعلیٰ Uddhav Thackeray کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں کہاکہ مجھے امید ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر حکومت ہمارے مطالبوں پر غور کرے گی اور مثبت فیصلہ کرے گی۔

    • Share this:
    ممبئی: مہاراشٹر سمیت ملک کورونا قہر سے جو جھ رہا ہے۔ کورونا سے بچنے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے احتیاط برتنے کی اپیل کی جارہی ہے۔ دوسری طرف لاک ڈاؤن لوگوں کی پریشانیوں کا سبب بنتا جارہا ہے جو روزانہ روزی روٹی کماتے ہیں ان کی کمر ٹوٹ گئی ہے اور انہیں بہت برے حالات سے گزرنا پڑ رہاہے۔ اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری کی گئی ہے جس پر عملدر آمد کی اپیل کی جارہی ہے۔ دوسری طرف حالات کو دیکھتے ہوئے رضا اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری سعید نوری نے وزیر اعلی ٰ ادھو ٹھاکرے کو مکتوب روانہ کیا ہے جس میں مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک میں مسلمانوں کو مسجدوں میں پنجوقتہ نمازوں اور تراویح پڑھنے کی اجازت دی جائے۔
    مکتوب میں لکھا ہے کہ ملک اور ریاست میں عوام کو کسی ناگہانی مصیبت سے بچنے کیلئے دعا سب سے بہترین ذریعہ ہے۔ اس لئے لوگوں کو دعا کرنے سے روکنا بیماری کومزید بڑھا وا دینا ہے۔ عبادت اور دعا سے یہ وبا دور ہو جائے گی۔ سعید نوری نے کہاکہ شادی اور بیاہ میں پچاس لوگوں کو شامل ہونے اور میت میں ۰۲/ لوگوں کو شامل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے توہمارا مطالبہ ہے کہ فرض نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے۔ حکومت کی جو گائیڈ لائن ہے اس کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔ سعید نوری نے کہاکہ رمضان کا مقدس مہینہ آرہا ہے اس میں لوگوں کو مسجدوں میں نماز اور تراویح پڑھنے کی اجازت دی جائے۔

    رضا اکیڈ می Raza Academy نے وزیر اعلیٰ Uddhav Thackeray کو روانہ کردہ اپنے مکتوب میں کہاکہ مجھے امید ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر حکومت ہمارے مطالبوں پر غور کرے گی اور مثبت فیصلہ کرے گی۔ ایک سوال کے جواب میں سعید نوری نے کہاکہ جہاں تک ویکسین لگوانے والا معاملہ ہے تو اس میں اعتراض کرنے جیسی کوئی بات نہیں ہے، کرونا سے حفاظت کیلئے حکومت کی جانب سے ویکسین لگایا جارہے تو جو لوگ چاہیں وہ ویکسین لے سکتے ہیں، اس کی کوئی مخالفت نہیں ہے۔
    Published by:Sana Naeem
    First published: