ممبئی : ریلائنس فاونڈیشن کورونا کے خلاف ایکشن میں نظر آرہا ہے ۔ اس کی طرف سے ممبئی میں مریضوں کیلئے 875 بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی 100 نئے آئی سی یو بیڈ بھی تیار کئے گئے ہیں ۔ ریلائنس فاونڈیشن کے تعاون سے این ایس سی آئی کے سبھی کورونا مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے ۔ سیون ہلس کے کووڈ مریضوں کا بھی مفت علاج ہورہا ہے ۔ ریلائنس کی طرف سے سیون ہلس اسپتال میں 45 آئی سی یو بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے ۔
ورلی میں بھی 650 بیڈ کے کووڈ کیئر کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ریلائنس کی طرف سے ٹریڈینٹ ہوتل ، بی کے سی میں 100 بیڈ کا انتظام کیا گیا ہے ۔ سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال ممبئی میں کل تقریبا 875 بیڈس کا انتظام کرے گا ۔ اس میں 145 آئی سی یو بیڈس سمیت این ایس سی آئی ، سیون ہلس اسپتال اور بی کے سی میں واقع دی ٹریڈنٹ کے بیڈ شامل ہیں ۔
ریلائنس نے اس بارے میں جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے کورونا وبا کے خلاف لڑائی میں مہاراشٹر سرکار اور بی ایم سی کے ساتھ کر مل کر یہ پہل کی ہے ۔
ایک میڈیا بیان مین ریلائنس فاونڈیشن نے کہا کہ ہے کہ اس کا سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن اسپتال نیشنل اسپورٹس کلب آف انڈیا میں 650 بیڈ مینیج کرے گا ۔ اس میں آئی سی یو بیڈ شامل ہوں گے ، جو 15 مئی سے آپریشنل ہوجائیں گے ۔ یکم مئی سے سر ایچ این ریلائنس فاونڈیشن استپال ایک 550 بیڈ والے وارڈ کی ذمہ داری سنبھال لے گا ، جو فی الحال آپریشنل ہے ۔
ریلائنس فاونڈیش نے کہا ہے کہ 500 سے زیادہ ڈاکٹروں نرسوں اور نان میڈیکل لوگوں کی ٹیم کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کیلئے چوبیسوں گھنٹے دستیاب رہے گی ۔ اس پر آنے والے سارے اخراجات ریلائنس فاونڈیشن کرے گا ۔
ممبئی پہنچی آر آئی ایل کی آکسیجن
مہاراشٹر میں جاری آکسیجن کی قلت کے درمیان ممبئی کو تھوڑی راحت ملی ہے ۔ ریلائنس انڈسٹریز کی طرف سے گجرات کے جام نگر سے آکسیجن کے تین ٹینکر ممبئی بھیجے گئے ۔ ریلائنس کی طرف سے بھیجے گئے تینوں ٹینکر آکسیجن ایکسپریس کے ذریعہ ممبئی کے کلمبولی اسٹیشن پہنچے ۔ تین ٹینکروں میں 44 ٹن آکسیجن پہنچائی گئی ہے ۔ ممبئی میں جس طرح آکسیجن کی پریشانی مسلسل سامنے آرہی ہے ، ایسے میں مریضوں اور اسپتال کیلئے یہ بڑی راحت ہے ۔
DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔