ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کورونا : ریلائنس فاونڈیشن کی پہل ، جام نگر میں بنے گا 1000 بیڈ کا کووڈ کیئر ، مفت ہوگا علاج

گجرات کے جام نگر میں ریلائنس فاونڈیشن آکسیجن کی سپلائی کے ساتھ 1000 بیڈ والا کووڈ کیئر سہولیات قائم کررہا ہے ۔ اس میں لوگوں کو سبھی خدمات مفت میں فراہم کی جائیں گی ۔

  • Share this:
کورونا : ریلائنس فاونڈیشن کی پہل ، جام نگر میں بنے گا 1000 بیڈ کا کووڈ کیئر ، مفت ہوگا علاج
کورونا : ریلائنس فاونڈیشن کی پہلی ، جام نگر میں بنے گا 1000 بیڈ کا کووڈ کیئر ، مفت ہوگا علاج

ممبئی : کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ریلائنس فاونڈیشن نے بڑی پہل کی ہے ۔ فاونڈیشن جلد ہی گجرات کے جام نگر میں آکسیجن سپلائی کے ساتھ 1000 بستروں والا کووڈ کیئر فیسیلیٹی شروع کرنے جارہا ہے ۔ اس فیسیلیٹی سینٹر میں لوگوں کا مفت علاج کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں ریلائنس انڈسٹریز کے مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی بذات خود جام نگر میں موجود ہیں اور سبھی کاموں کی نگرانی کررہے ہیں ۔ سینٹر شروع ہونے کے بعد جام نگر ، کمبھلیا ، دوارکا ، پوربندر اور سوراشٹر خطہ کے دیگر علاقوں کو فائدہ ملے گا ۔ اس کووڈ سینٹر کو بنانے کا پورا خرچ ریلائنس فاونڈیش ہی اٹھائے گا ۔


1000 بستروں میں سے 400 بستروں کا کووڈ سینٹر جام نگر کے سرکاری ڈینٹل کالج اور اسپتال میں ایک ہفتہ کے اندر شرووع ہوجائے گا ۔ اس کے بعد 600 بستروں کا دوسرا کووڈ کیئر جام نگر میں ایک دوسری جگہ پر اگلے دو ہفتوں میں شروع ہوجائے گا ۔ اس سبھی خدمات کیلئے مین پاور ، میڈیکل سپورٹ ، آلات اور دیگر ڈسپوزیبیل آئٹم ریلائنس کی طرف سے دستیاب کرایا جائے گا ۔ اس فیسیلیٹی سینٹر میں ڈاکٹروں اور نرسنگ اسٹاف کیلئے ریاستی سرکار تعاون کرے گی ۔


اس بارے میں ریلائنس فاونڈیشن کی چیئرپرسن اور بانی نیتا امبانی نے کہا کہ ہندوستان کورونا وائرس کی دوسہر لہر سے جوجھ رہا ہے ، ہم ہر طریقہ سے ممد کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ موجودہ وقت میں اضافی ہیلتھ کیئر فیسیلیٹی کی کافی زیادہ ضرورت ہے ۔ ریلائنس فاونڈیشن گجرات کے جام نگر میں آکسیجن کی سہولت کے ساتھ 1000 بستروں کا استپال بنانے جارہا ہے ۔ اس کے تحت پہلے مرحلہ میں 400 بستر ایک ہفتے کے اندار مریضوں کے علاج کیلئے دستیاب ہوں گے جبکہ 600 دیگر بستر دوسر ہفتے میں دستیاب کرائے جائیں گے ۔ اسپتال میں مریضوں کو کوالیٹی ہیلتھ سروسز مفت ملیں گی ۔ باتیں کہ نیتا امبانی اور ان کے اہل خانہ بھی مکیش امبانی کے ساتھ جام نگر میں موجود ہیں ۔


انہوں نے کہا کہ ریلائنس فاونڈیشن کورونا کے خلاف لڑائی میں باشندگان وطن کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے ۔ فاونڈیشن قیمتی جانیں بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گا اور متحد ہوکر اس لڑائی کو جیتیں گے ۔ دوسری جانب ریلائنس انڈسٹریز لیمیٹڈ کے گروپ پریسیدنٹ دھنراج ناتھوانی نے کہا کہ وبا کے اس وقت میں ملک کے لوگوں کی جان بچانے کیلئے وزیر اعظم مودی انتھک کوشش کررہے ہیں ، گجرات کے وزیر اعلی ان مشکل حالات میں ریاست کے کورونا متاثرین کی مدد کیلئے اسپتال کی سہولیات فراہم کرنے کی پہل کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین کی قیادت میں ریلائنس ٹیم کم سے کم وقت میں دو کووڈ فیسیلیٹی سیٹر قائم کرنے کیلے کام کررہی ہے ۔ بتادیں کہ کسی بھی مصبیت کے وقت ریلائنس باشندگان وطن کی مدد کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑا رہا ہے ۔ گزشتہ ایک سال سے ہندوستان کورونا وائرس بحران سے دوچار ہے اور ریلائنس گجرات کے ساتھ ملک کے الگ الگ حصوں میں لوگوں کی مدد کیلئے مسلسل کام کررہا ہے ۔

اس کے علاوہ ریلائنس گجرات اور دیگر ریاستوں کو بھی آکسیجن دستیاب کرارہا ہے ۔ ممبئی میں ریلائنس انڈسٹریز لوگوں کو مفت کووڈ کیئر کی سہولت دستیاب کرارہی ہے ، جہاں ریلائنس فاونڈیشن اسپتال 875 بستروں کا مینجمنٹ سنبھال رہا ہے ۔ نئے فیسیلیٹی سینٹر قائم ہونے کے بعد جام نگر اور ممبئی کے درمیان ریلائنس 1875 بستروں کے کووڈ کیئر سینٹر کو چلائے گا ۔

DISCLAIMER: Network18 and TV18 – the companies that operate news18urdu.com – are controlled by Independent Media Trust, of which Reliance Industries is the sole beneficiary.

Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2021 10:49 PM IST