ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

آئی فون 7 صارفین کے لئے خوشخبری، ریلائنس جیو دے گا 15 ماہ کی مفت خدمات

جمعہ کو ریلائنس جیو نے ہندوستان میں آئی فون 7 کی فروخت شروع کر دی ہے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Oct 08, 2016 12:07 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آئی فون 7 صارفین کے لئے خوشخبری، ریلائنس جیو دے گا 15 ماہ کی مفت خدمات
جمعہ کو ریلائنس جیو نے ہندوستان میں آئی فون 7 کی فروخت شروع کر دی ہے۔

ممبئی۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں دھماکہ دار 4 جی آفر لانے کے بعد اب ریلائنس جیو نے ہندوستان میں آئی فون 7 کے صارفین کے لئے بھی ایک بڑی سوغات دی ہے۔


جمعہ کو ریلائنس جیو نے ہندوستان میں آئی فون 7 کی فروخت شروع کر دی ہے۔ لانچ کے بعد آکاش امبانی نے پہلے گاہک کو آئی فون 7 دیا۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے آئی فون 7 کے صارفین کو 15 مہینوں تک کے لئے جیو خدمات مفت دیے جانے کا اعلان کیا ہے۔


ممبئی کی شوانی سنگھ ہندوستان میں آئی فون 7 کی پہلی کلائنٹ بنیں۔ شوانی نے بتایا کہ میں نے پانچ گھنٹے تک انتظار کیا۔ اس انتظار کی قیمت بھی وصول ہو گئی، کیونکہ مجھے آئی فون 7 کے ساتھ جیو کا سم بھی مل گیا۔


آپ کو بتا دیں کہ ریلائنس جیو نے 5 ستمبر سے ہندوستان میں مفت خدمات شروع کی تھیں۔ کمپنی نے 10 کروڑ یوزرس کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے 4 جی بیسٹ ہینڈ سیٹ والے سبھی ممکنہ یوزرس کے لئے اپنے دروازے کھول دیے تھے۔

jio3

تاہم، ریلائنس جیو کے اعلان سے پہلے ہی لوگ مفت میں 4 جی ڈیٹا یوز کرنے کے لئے نئے جیو سم لے رہے تھے۔ اس ویلکم آفر کے تحت ہندوستان میں تمام 4 جی اسمارٹ فون کسٹمر اس کا استعمال کر سکتے ہیں۔
First published: Oct 08, 2016 12:06 PM IST