پیر کے روز 2008 کے مالیگاوں بم دھماکہ معاملہ میں ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ ہائی کورٹ نے سادھوی کی ڈسچارج درخواست کو قبول کر لیا ہے۔ سادھوی نے مالیگاوں دھماکہ کیس سے خود کو آزاد کرانے کے لئے بامبے ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی تھی۔
پیر کو جسٹس آر وی مورے اور جسٹس انوجا پربھو دیسائی کی بینچ کی موجودگی میں سادھوی پرگیہ کی عرضی سماعت کے لئے آئی۔ عرضی میں سادھوی نے ٹرائل کورٹ یعنی خصوصی این آئی اے عدالت کے ذریعہ اس کے کیس سے ڈسچارج والی عرضی کو رد کئے جانے والے آرڈر کو چیلنج دیا ہے۔
عدالت نے سادھوی پرگیہ کے ساتھ اس معاملہ میں ایک دوسرے ملزم سمیر کلکرنی کی بھی عرضی قبول کر لی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کرنل پروہت سمیت سادھوی پرگیہ سنگھ اور سمیر کلکرنی کی اس عرضی پر اب ایک ساتھ سماعت کرے گی۔ اس دوران کرنل پروہت بھی پیر کے روز کورٹ میں موجود رہے۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔