ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر : ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری جاری ، تھانہ میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

Mumbai News : انجیکشن کی کالا بازاری کرنے والے دو لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس میں ایک نجی اسپتال کا ملازم بھی شامل ہے ۔ اس کے پاس سے 21 ریمڈیسیور انجیکشن ضبط کئے گئے ہیں۔

  • Share this:
مہاراشٹر : ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری جاری ، تھانہ میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والے دو افراد گرفتار
مہاراشٹر : ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری جاری ، تھانہ میں بلیک مارکیٹنگ کرنے والے دو افراد گرفتار

ممبئی : مہاراشٹر میں کورونا کے تیزی سے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ایک طرف جہاں ریمڈیسیور انجیکشن کی کمی نظر آرہی ہے تو وہیں دوسری طرف انجیکشن کی بلیک مارکٹنگ کی جارہی ہے ۔ ریمڈیسیور انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ کرنے والوں پر مہاراشٹر حکومت نے اپنا شکنجہ کسنا شروع کردیا ہے ۔ تھانے اینٹی ایکسٹارسن سیل نے بلیک مارکیٹنگ کاپردہ فاش کیا ہے ۔


انجیکشن کی کالا بازاری کرنے والے دو لوگوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اس میں ایک نجی اسپتال کا ملازم بھی شامل ہے ۔ اس کے پاس سے 21 ریمڈیسیور انجیکشن ضبط کئے گئے ہیں۔ اس انجکشن پر”ناٹ فار سیل یوز فار گورنمنٹ، ڈپارٹمنٹ اون لی“ کا مارک لگا ہے۔ جو ایک طر ح سے واضح ہے کہ یہ کسی سرکاری اسپتال سے لیا گیا ہے ۔ فی الحال یہ انجیکشن کسی سرکاری اسپتال سے لیا گیا ہے یا نہیں اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔


دوسرا واقعہ پونے شہر کا ہے ، جہاں ریمڈیسیور انجیکشن کی کالا بازاری کرنے والے چار ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پونے سے منسلک پمپری چنچواڑ شہر میں انجیکشن کو لیکر کالا بازاری کی شکایت پولیس کو ملی ۔ پولیس نے  فرضی گراہک بنا کربھیجا اور چاراسپتالوں کے وارڈ بوائے کو انجیکشن فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔


واضح رہے کہ اسی ہفتہ میں ممبئی کرائم برانچ نے جوگیشوری میں چھاپہ مار کر ایک دوکان سے 284 ریمڈیسیور انجیکشن ضبط  کئے تھے اور دو لوگوں کو گرفتار کیا تھا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 11, 2021 08:56 PM IST