ہوم » نیوز » No Category

مدرسہ رحمانیہ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ

گوونڈی:یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جہاں پورے ملک میں جشن منایا گیا، وہیں مدارس کے طلبہ کی خوشی بھی قابل دیدتھی۔گوونڈی میں واقع مدرسہ رحمانیہ کے طلبہ وطالبات نے یوم جمہوریہ کی تقریب کی مناسبت سے تہذیبی وثقافتی پروگرام پیش کیا۔ قومی گیت،ملک میں جمہوری نظام کے قیام کی افادیت سے متعلقتقریراورملک کی آزادی کے لئے علماکی قربانیوں کویادکیاگیا۔

  • News18
  • Last Updated: Jan 27, 2016 08:00 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مدرسہ رحمانیہ میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا یوم جمہوریہ
گوونڈی:یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جہاں پورے ملک میں جشن منایا گیا، وہیں مدارس کے طلبہ کی خوشی بھی قابل دیدتھی۔گوونڈی میں واقع مدرسہ رحمانیہ کے طلبہ وطالبات نے یوم جمہوریہ کی تقریب کی مناسبت سے تہذیبی وثقافتی پروگرام پیش کیا۔ قومی گیت،ملک میں جمہوری نظام کے قیام کی افادیت سے متعلقتقریراورملک کی آزادی کے لئے علماکی قربانیوں کویادکیاگیا۔

گوونڈی:یوم جمہوریہ کی مناسبت سے جہاں پورے ملک میں جشن منایا گیا، وہیں مدارس کے طلبہ کی خوشی بھی قابل دیدتھی۔گوونڈی میں واقع مدرسہ رحمانیہ کے طلبہ وطالبات نے یوم جمہوریہ کی تقریب کی مناسبت سے تہذیبی وثقافتی پروگرام پیش کیا۔ قومی گیت،ملک میں جمہوری نظام کے قیام کی افادیت سے متعلقتقریراورملک کی آزادی کے لئے علماکی قربانیوں کویادکیاگیا۔


اس موقع پرمدرسہ کے طالب علم محمدشاہدنے ’یوم جمہوریہ ‘کے عنوان پرتقریر کی ، جس میں جمہوریت کے فوائدبیان کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت میں سب کو یکساں حقوق، مساوات اور مذہب کی مکمل آزادی حاصل ہوتی ہے۔ ہمارا پیارا ملک دنیامیں بھر اپنی مثال آپ ہے ۔


افسانہ پروین نے آزادی کیلئے اپنی جانیں نچھاوڑ کرنے والوں کے خراج عقیدت پیش کیا ۔علاوہ ازیں شمش الزماں ،صبیحہ خاتون ،انصاری فاطمہ، جمشید احمد، فاروق ، تنویر احمد اور عرشیہ وغیرہ نے منظوم اشعارپیش کیا ۔


قبل ازیںگوونڈی حلقہ کے کارپوریٹر رئیس شیخ نے جھنڈا کو سلامی دیتے ہوئے قومی ترانہ گایا۔اس تقریب کے موقع پرمدرسہ رحمانیہ کے جنرل سکریٹری مولانا جلال الدین فیضی، صدر عبدالکریم، صدر مدرس مولانا فیض الرحمان رحمانی، مولانا حدیث اللہ سلفی اورحافظ کمال الدین فیضی بطورخاص موجودرہے۔

First published: Jan 27, 2016 08:00 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading