ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

رہائی منچ اب مہاراشٹر میں بھی بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے چلائے گی تحریک

لکھنو میں بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے اپنی آوازبلند کرنے کے بعد اب رہائی منچ مہاراشٹر کی جیلوں میں بند بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھی تحریک چلائے گا ۔

  • ETV
  • Last Updated: Aug 25, 2016 12:40 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
رہائی منچ اب مہاراشٹر میں بھی بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے چلائے گی تحریک
لکھنو میں بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے اپنی آوازبلند کرنے کے بعد اب رہائی منچ مہاراشٹر کی جیلوں میں بند بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھی تحریک چلائے گا ۔

ناندیڑ : لکھنو میں بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے اپنی آوازبلند کرنے کے بعد اب رہائی منچ مہاراشٹر کی جیلوں میں بند بے قصور مسلم نوجوانوں کی رہائی کیلئے بھی تحریک چلائے گا ۔ اس کا اعلان مہاراشٹر کے ناندیڑ میں تنظیم کی جانب سے منعقدہ ایک پروگرام میں کیا گیا ۔ پروگرام میں مسلم نوجوانوں کی بے جا گرفتاریوں کے خلاف تشویش کا بھی اظہار کیا گیا ۔

قابل ذکر ہے کہ رہائی منچ نے اتر پردیش میں بے گناہ مسلم نوجوانوں کی رہائی کے لئے کافی اہم خدمات انجام دی ہیں اوراب اس کے دائرہ کو وسیع کرنےکا منصوبہ بنایا ہے ۔ مہاراشٹر میں بھی بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ چل پڑا ہے ، جس کی وجہ سے مسلمانوں میں ڈر وخوف کی کیفیت ہے ۔

پروگرام کے دوران رہائی منچ کے صدر شاہنواز عالم نے اپنے جہا ں ایک طرف ملک بھر میں بے گناہ مسلم نوجوانوں کی گرفتاریوں پر تشویش ظاہر کی وہیں دوسری طرف گئو رکشا کے نام پر دلتوں اور مسلمانوں پر ظلم وبربریت کے لئے مودی حکومت کی تنقید کی ۔ فرقہ پرست جماعتوں کے بڑھتے حوصلوں پر قابو پانے کے لئے دلت مسلم ایکتا کو بھی وقت کی اہم ضرورت قرار دیا ۔

اس دوران مہاراشٹر میں رہائی منچ کے صدر کی حیثیت سے سماجی کارکن احمد قریشی کے نام کا اعلان کیا گیا ۔ احمد قریشی نے رہائی منچ سے وابستہ ہوکر مسلم نوجوانوں کی بے جا گرفتاریوں کے خلاف تحریک چلانے کے عزم کا اظہار کیا ۔

First published: Aug 25, 2016 12:40 PM IST