اپنا ضلع منتخب کریں۔

    روہنگیا مسلمانوں کو پناہ دینے کا معاملہ: سوامی اگنی ویش گاندھی جینتی کے موقع پر رکھیں گے برت

    سوامی اگنی ویش: فائل فوٹو۔

    سوامی اگنی ویش: فائل فوٹو۔

    جے پور ۔ آریہ سماجی سوامی اگنی ویش نے روہنگیا مسلمانوں کے تئیں مرکز کے رویہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 2اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر برت رکھیں گے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:

      جے پور ۔ آریہ سماجی سوامی اگنی ویش نے روہنگیا مسلمانوں کے تئیں مرکز کے رویہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 2اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر برت رکھیں گے ۔ سوامی اگنی ویش نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کی ’وسودھیوکٹمبکم ‘ کی روایت رہی ہے اور اب تک انسانی فرائض کی ادائیگی کے تحت ہمیشہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے پناہ دی جاتی رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندستان نے جس طرح بنگلہ دیشیوں ،تبتیوں اور افغانستان کے پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دی ہے اسی طرح روہنگیا مسلمانوں کو بھی ملک میں پناہ دی جانی چاہئے۔


      انھوں نے مرکزی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ  کے ذریعہ روہنگیا مسلمانوں کو دہشت گرد بتانے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس ایک بھی روہنگیا مسلمان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اپنے ملک میں عدم تحفظ اور قتل عام سے پریشان ہوکر 60ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان جموں کشمیر میں پناہ لئے ہوئے ہیں جن کی سکیورٹی ، کھانے پینے اور صحت کا خیال رکھنا مرکزی حکومت کا اخلاقی فرض ہے ۔ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت پر مذہب کی بنیاد پر پناہ گزینوں کو بانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا مل رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندستان کے آئین میں بھی مظلوم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا التزام پہلے سے ہی ہے ۔ ایسے میں حکومت کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ان لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔


      انھوں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ دنیا میں روہنگیا مسلمانوں کے تئیں انکے ملک میانمار میں ہورہے مظالم کے تئیں آواز بلند کرے اور میانمار حکومت پر دباؤ بنائے تاکہ دردر بھٹک رہے روہنگیا پناہ گزیں اپنے وطن لوٹ سکیں۔

      First published: