உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت ویمولا دلت نہیں تھا ، جان بوجھ کر معاملہ کو اچھالا گیا : سشما سوراج

    ممبئی : حیدرآباد یونیورسٹی کے طالب علم روہت ویمولا کی خودکشی پر وزیر خارجہ سشما سوراج نے ایک چونکانے والا بیان دیا ہے۔ مہاراشٹر کے تھانہ پہنچی سشما سوراج نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق روہت دلت نہیں تھا۔ سشما نے کہا کہ یہ پورا معاملہ اس نام پر محض اس وجہ سے اچھالا گیا، تاکہ حکومت کے خلاف سیاست کی جا سکے۔ سشما سوراج کا نشانہ براہ راست اپوزیشن پر تھا۔ سشما کے تازہ بیان سے ایک بار پھر سے سیاست گرما سکتی ہے۔

    • Agencies
    • Last Updated :
    • Share this:

      غور طلب ہے کہ روہت کی موت کے بعد طالب علموں کو حمایت دینے کے لئے کانگریس کے نائب صدر حیدرآباد گئے ہیں ۔ انہوں نے ایک دن کی بھوک ہڑتال بھی کی ہے ۔ راہل جمعہ اور ہفتہ کی رات حیدرآباد یونیورسٹی کیمپس میں دوبارہ پہنچے تھے۔

      وہیں مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر مختار عباس نقوی نے راہل پر کیمپس کو ذات سیاسی کا اکھاڑہ بنانے کا الزام عائد کیا ۔ نقوی نے کہا کہ راہل مایوس کوشش کر رہے ہیں۔ بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ وائس چانسلر کو بدل دیا گیا ہو ، کیونکہ مرکز نے ایک ٹیم بھی بھیجی ہے۔ یہ ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ ہے ، لیکن طالب علموں کو کلاس میں ہونا چاہئے۔

      ادھر دگ وجے سنگھ نے راہل گاندھی کا دفاع کیا ۔ ایک پروگرام میں شرکت کیلئے وارانسی پہلے دگ وجے سنگھ نے روہت ویمولا کی خودکشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس دلت اور غریبوں کے مفادات کا معاملہ جب بھی اٹھاتی ہے ، آر ایس ایس اور بی جے پی کسی نہ کسی بہانے اس کی مخالفت کرتی ہے ، جو اس کی غریب اور دلت مخالف ذہنیت کی عکاس ہے۔

      First published: