ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مہاراشٹر:روٹیشنل فارمولے کے تحت شیوسینا کا ہوگا پہلا سی ایم، آج پھر ملیں گی این سی پی۔کانگریس

جانکاری کے مطابق پہلے ڈھائی سال شیوسینا کا سی ایم رہے گا جس کے بعد این سی پی کا وزیر اعلیٰ رہے گا۔

  • Share this:
مہاراشٹر:روٹیشنل فارمولے کے تحت شیوسینا کا ہوگا پہلا سی ایم، آج پھر ملیں گی این سی پی۔کانگریس
جانکاری کے مطابق پہلے ڈھائی سال شیوسینا کا سی ایم رہے گا جس کے بعد این سی پی کا وزیر اعلیٰ رہے گا۔

ممبئی:  مہاراشٹر میں حکومت بنانے کی قواعد کے درمیان سبھی کی نگاہیں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور این سی پی چیف شرد پوار پر ٹکی ہیں۔ اس درمیان کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان نے کہا، "کانگریس اور این سی پی کے لیڈر جمعرات کو ایک مرتبہ پھر اپنے لیڈران کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ جمعہ کو ممبئی میں مشترکہ اعلان کیا جا سکتا ہے'۔

تاہم ، یہ بتایا جارہا ہے کہ سونیا گاندھی کے ساتھ جاری ملاقات میں کانگریس کے لیڈران کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ مذاکرات میں جلد بازی نہ کی جائے۔

روٹیشنل وزیر اعلیٰ پر بنا اتفاق رائے

ذرائع کے مطابق، این سی پی۔ کانگریس کی میٹنگ میں روٹیشنل وزیر اعلیٰ پر اتفاق رائے بننے کی خبر سامنے آرہی ہے۔ جانکاری کے مطابق پہلے ڈھائی سال شیو سینا کا سی ایم رہے گا جس کے بعد این سی پی کا وزیر اعلیٰ رہے گا۔ وہیں کانگریس کا نائب وزیر اعلیٰ رہے گا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس سے پہلے خبر آرہی تھی کہ 5 سال کیلئے کانگریس کو شیوسینا کا وزیر اعلیٰ ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

وہیں احمد پٹیل ، کھڑگے، وینو گوپال اور جے رام رمیش سونیا گاندھی کو میٹنگ کی رپورٹ دینے گئے۔ سونیا گاندھی کو پہلی میٹنگ کی رپورٹ دینے کے بعد کانگریس کے لیڈر شرد پوار کے گھر دوبارہ پہنچے ہیں جہاں دوسرے دور کی میٹنگ کانگریس۔این سی پی کے درمیان شروع ہوئی ہے۔


سنجے راوت بولے۔ شیو سینا کا وزیر اعلیٰ عوام کی خواہش۔ شیوسینا لیڈر سنجے راؤت نے مہاراشٹر کیلئے وزیراعلیٰ عہدے پر شیوسینا کی طرف داری کرتے ہوئے کہا کہ شیو سینا کا سی ایم بننا چاہئے یہ مہاراشٹر کی عوام کی خواہش ہے۔ یہ ریاست کے جذبات ہیں کہ ادھو ٹھاکرے جی قیادت کریں۔



First published: Nov 21, 2019 08:29 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading