ہوم » نیوز » No Category

پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند ہونے سے اسپتالوں میں مریض اور ان کے اہل خانہ کو پریشانیوں کا سامنا

پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ خاص طورپر اسپتالوں میں علاج کے لیے پہنچنے والے مریض اور ان کے رشتہ داروں کو ضرورت کی چیزیں خریدنے میں بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں

  • ETV
  • Last Updated: Nov 10, 2016 10:28 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند ہونے سے اسپتالوں میں مریض اور ان کے اہل خانہ کو پریشانیوں کا سامنا
پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ خاص طورپر اسپتالوں میں علاج کے لیے پہنچنے والے مریض اور ان کے رشتہ داروں کو ضرورت کی چیزیں خریدنے میں بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں

ناندیڑ : پانچ سو اور ایک ہزار کے نوٹ بند ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ خاص طورپر اسپتالوں میں علاج کے لیے پہنچنے والے مریض اور ان کے رشتہ داروں کو ضرورت کی چیزیں خریدنے میں بھی کافی مشکلات پیش آرہی ہیں ۔

دواخانوں میں اکثر غریب لوگوں کو دوا اور علاج کے لئے پیسوں کی ضرورت ہوتی ہے ، اور زیادہ تر مریض اور ان کے رشتے دار علاج کے لئے بڑے نوٹوں کی شکل میں ہی رقم اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں ۔ اب نوٹوں کے بند ہوجانے سے مریضوں کے رشتے داروں میں بے چینی پیدا ہوگئی ۔ اس بے چینی کو دور کرنے کیلئے ہیپی کلب نے ناندیڑ کے سرکاری اسپتال میں 70 ہزار کے قریب رقم کی تقسیم کی اور بدلے میں ان سے پانچ سو اور ہزار کے نوٹ لئے ، جس کے بعد مریضوں کو علاج و معالجہ کے لیے سہولت پیش آئی ۔

اسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے پہنچنے والے لوگوں نے ہیپی کلب کے ذمہ داران کی خدمات سے زبردست راحت محسوس کی ہے اوراس کے لئے ان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

First published: Nov 10, 2016 10:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading