உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آر ایس ایس نے پیش کی صفائی ، دادری واقعہ کی کبھی حمایت نہیں کی

    ناگپور : آر ایس ایس نے اتوار کو ان رپوٹو ںکو 'جھوٹا اور 'بے بنیاد قرار دیا، جن میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں گائے کے گوشت کھانے کی افواہ پر ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعہ کی اس نے حمایت کی ہے۔

    • News18
    • Last Updated :
    • Share this:

      ناگپور : آر ایس ایس نے اتوار کو ان رپوٹو ںکو 'جھوٹا اور 'بے بنیاد قرار دیا، جن میں کہا گیا ہے کہ اتر پردیش میں گائے کے گوشت کھانے کی افواہ پر ایک شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کے واقعہ کی اس نے حمایت کی ہے۔

      نیشنل میڈیا نے پنج جنیہ کے ان حصوں کو نمایاں طور دکھایا ہے ، جس میں دادری سانحہ کو صحیح ٹھہرایا گیا ہے۔تاہم آر ایس ایس نے یہ کہہ کر اس سے خود کو الگ کر لیا کہ پنج جنیہ اس کا ترجمان نہیں ہے۔

      آر ایس ایس کے ترجمان منموہن وید کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی رپوٹیں کہ آر ایس ایس نے دادری سانحہ کی حمایت کی ہے، مکمل طور جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ سنگھ کے ترجمان نے کہا کہ آر ایس ایس نے کبھی کسی پر تشدد واقعہ کی حمایت نہیں کی۔ وید نے کہا کہ آر ایس ایس نے دادری سانحہ کے بارے میں واضح طور پر کہا تھا کہ معاملے کی مکمل انکوائری ہونی چاہئے اور مجرم کو سزا دی جانی چاہئے۔

      انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہندی میں پنج جنیہ اور انگریزی میں آرگنائزر آر ایس ایس کے ترجمان نہیں ہیں۔ آر ایس ایس کی جانب سے صرف ایک سرکاری عہدیدار ہی بولتا ہے۔

      وید کا بیان اخبار کے اس مضمون کے حصوں کو میڈیا میں شائع کئے جانے کے بعد آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلامی مدارس اور مسلم لیڈران ہندوستانی مسلمانوں کو ملک کی روایت سے نفرت کرنا سکھاتے ہیں۔

      مضمون میں کہا گیا ہے کہ گوشت کھانے کی افواہ پر ہجوم نے گریٹر نوئیڈا میں جس شخص کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا تھا، 'ممکن ہے کہ اس نے برے کام کئے ہوں اورگئو کشی کی ہو۔

      First published: