ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

رام مندرکی تعمیرمیں رکاوٹ کے لئے کانگریس، کمیونسٹ اوردوتین جج ہیں گنہگار: اندریش کمار

آرایس ایس لیڈرنے پنے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رام مندرکے موضوع پرپھردوہرا یا کہ حکومت آرڈیننس لائے۔

  • Share this:
رام مندرکی تعمیرمیں رکاوٹ کے لئے کانگریس، کمیونسٹ اوردوتین جج ہیں گنہگار: اندریش کمار
آرایس ایس لیڈر اندریش کمار: فائل فوٹو

راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کے لیڈراندریش کمارنے رام مندرکی تعمیرمیں ہورہی تاخیرکے لئے کانگریس پربڑا الزام عائد کیا ہے۔ آرایس ایس لیڈراندریش کمارنے الزام لگایا کہ کانگریس، کمیونسٹ اور'دوتین جج' ان گنہگاروں میں ہیں، جوانصاف میں تاخیر کر کے اجودھیا میں رام مندرکی تعمیرمیں رخنہ اندازی کررہے ہیں۔ انہوں نے دوہرایا کہ آرایس ایس کا مطالبہ ہے کہ مندرکی تعمیرکے لئے حکومت آرڈیننس لائے۔


آرایس ایس لیڈرنےکہا "ہم حکومت سے پارلیمنٹ میں بحث کرانے کی اپیل کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ جلدازجلد انصاف ہونا چاہئے۔ پورے ملک کا جذبہ ہے کہ جتنی جلد ہوسکے بھگوام رام کی مندرکی تعمیرہونی چاہئے"۔ آرایس ایس لیڈراندریش کمار نے پنے میں پریس کانفرنس کے دوران یہ باتیں کہی۔


اندریش کمارنےیہ بھی کہا کہ رام مندرکے موضوع پربی جے پی پرکانگریس اورکمیونسٹ جماعتوں کو'متھیا' بتاکرمسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ برسراقتداربی جے پی آئندہ لوک سبھا الیکشن میں سیاسی فائدہ لینے کے لئے رام مندرکے موضوع کونہیں اٹھا رہی ہے۔ قابل ذکرہے کہ آرایس ایس کی ذیلی تنظیم مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ اندریش کمارپروگرام میں شرکت کے لئے پنے میں موجود تھے۔


آرایس ایس لیڈرنے الزام لگایا "رام مندرمعاملے میں انصاف کی تاخیرکے لئے کانگریس اورکمیونسٹ جماعتیں اصلی گنہگارہیں۔ تیسرے گنہگارسپریم کورٹ کے دو تین جج ہیں، جو تاخیرکرتے جارہے ہیں اورایسے اقدامات سے معاملے میں رکاوٹ آرہی ہے"۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ تین سال عدالت عظمیٰ نے واضح طورپرکہا تھا کہ وہ زمین کے مالکانہ حق کے معاملے میں روزانہ کی سماعت کرے گا اورجلد ازجلد فیصلہ یقینی کرے گا۔
First published: Jan 16, 2019 08:57 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading