جے پور۔ آر ایس ایس کے لیڈر اندریش کمار نے ایک بار پھر اشتعال انگیزی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ہندوستان سے پیار نہیں کرتے ہیں، انہیں ہندوستان چھوڑ دینا چاہئے۔ جے پور کے سٹی پیلیس میں 'کشمیر اور دفعہ 370 کی مطابقت اور ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کے کردار کے' موضوع پر منعقد تقریب میں اندریش کمار نے اس کے ساتھ کہا کہ قومی پرچم ترنگے کی توہین کرنے والوں کے لئے ملک میں ایک سخت قانون بننا چاہئے۔
اندریش کمار نے اس کے ساتھ ہی الزام لگایا کہ کانگریس نے آزادی نہیں دلائی، جو ایک تاریخی حقیقت ہے۔ آزادی کے وقت اس وقت کے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے جن دستاویزات پر دستخط کئے تھے، وہ تقسیم کے دستاویزات تھے۔ برطانوی حکومت نے تقسیم کے دستاویزات پیش کئے تھے، نہ کہ آزادی کے۔ کانگریس نے اس وقت کے وزیر اعظم نہرو کی قیادت میں آزادی نہیں تقسیم دی۔
آر ایس ایس کے آل انڈیا ایگزیکٹو کے رکن اندریش کمار نے کہا کہ اس وقت کے سیاست دانوں نے بھی تقسیم کو آزادی بتایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی ملک کے آئین میں آرٹیکل 370 جیسا کوئی مستقل آرٹیکل نہیں ہے۔ جموں و کشمیر کے لئے علیحدہ آئین، شہریت اور پرچم دے کر علیحدگی پسندی کا بیج بو دیا گیا۔
اندریش کمار نے الزام لگایا کہ جواہر لعل نہرو نے ملک کو تقسیم کیا، جبکہ سردار پٹل نے ملک کو جوڑا تھا۔ کشمیر کی آزادی کیلئے کشمیر کے لوگوں کو اصل دھارا میں لانے کی ضرورت ہے۔ وہاں دہشت گردی کو ختم کر کے نوجوانوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔