ہوم » نیوز » No Category

آر ایس ایس والوں کی بدلے گی یونیفارم ، نكر کی جگہ پہنیں گے پینٹ؟

اپنے متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات کے لئے سرخیوں میں رہنے والی هندتوا لیڈر سادھوی پراچی نے اب انوپم کھیر کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ سادھوی پراچی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انوپم کھیر میں ہمت ہے تو ان کو اور یوگی آدتیہ ناتھ کو جیل بھیج کر دکھائیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 10, 2016 11:37 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
آر ایس ایس والوں کی بدلے گی یونیفارم ، نكر کی جگہ پہنیں گے پینٹ؟
اپنے متنازعہ اور اشتعال انگیز بیانات کے لئے سرخیوں میں رہنے والی هندتوا لیڈر سادھوی پراچی نے اب انوپم کھیر کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ سادھوی پراچی نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انوپم کھیر میں ہمت ہے تو ان کو اور یوگی آدتیہ ناتھ کو جیل بھیج کر دکھائیں۔

ناگپور : خاکی نکر کی ڈریس سے مشہور آر ایس ایس نے اب اپنے یونیفارم کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ بتایا جارہا ہے کہ وہ جلد ہی 90 سال سے چلی آ رہی خاکی نكر کو پینٹ میں تبدیل کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ راجستھان کے ناگور ضلع میں 11 مارچ سے شروع ہو رہے آر ایس ایس کے اجلاس میں اس بابت فیصلہ کیا جاسکتا ہے۔

سال 2010 میں ہی یونیفارم میں تبدیلی کا مسئلہ ایک اجلاس میں اٹھایا گیا تھا لیکن اتفاق رائے نہ ہوپانے کی وجہ یہ 2015 تک ملتوی کردیا گیا تھا۔ لیکن اب ہو سکتا ہے کہ اس میں تبدیلی کی جائے۔

آر ایس ایس کے اراکین اب تک خاکی ہاف پینٹ اور مکمل بازو والی سفید قمیض پہنتے ہیں ، جو کہنی تک مڑی رہتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ سر پر سیاہ ٹوپی بھی پہنے ہوئے نظر آتے ہیں۔

خیال رہے کہ اپنی 90 سال کی تاریخ میں آر ایس ایس نے اب تک صرف ایک مرتبہ ہی لباس میں تبدیلی کی ہے۔ 1930 میں خاکی ٹوپی کی جگہ پر کالی ٹوپی کا فیصلہ ہوا ۔ 1940 میں خاکی شرٹ کی جگہ سفید قمیض اپنایا گیا۔

سال 1975 میں ایمرجنسی کے دوران فوجی جوتوں کی جگہ عام جوتوں نے جگہ لے لی ۔ 2011 میں جین سنت ترون وجے کی اپیل پر آر ایس ایس نے چمڑے کے بیلٹ کی جگہ کپڑے کے بیلٹ کا فیصلہ کیا۔

اب بتایا جارہا ہے کہ آر ایس ایس ڈارک کلر کی فل پینٹ کو ترجیح دے سکتی ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق نیلی پتلون کئی عہدیداروں کی پہلی پسند ہے۔

First published: Mar 10, 2016 11:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading