آر ایس ایس کا کسی بھی افطار پارٹی کے اہتمام سے انکار
ناگپور : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے میڈیا کے ایک حلقہ میں گروش کر رہی ہے ان خبروں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ افطار پارٹی کا اہتمام کر رہا ہے۔
ناگپور : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے میڈیا کے ایک حلقہ میں گروش کر رہی ہے ان خبروں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ افطار پارٹی کا اہتمام کر رہا ہے۔
ناگپور : راشٹریہ سویم سیوک سنگھ نے میڈیا کے ایک حلقہ میں گروش کر رہی ہے ان خبروں کو لغو اور بے بنیاد قرار دیا ہے کہ وہ افطار پارٹی کا اہتمام کر رہا ہے۔ اس خبر کے بارے میں کہ آر ایس ایس نے اس افطار پارٹی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو مدعو نہ کیا ہے، سخت رد عمل کا اظہار کر تے ہوئے آر ایس ایس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی افطار پارٹی کا اہتمام نہیں کر رہا ہے۔
اس خبر کو قطعی طور پر غلط قرار دیتے ہوئے آر ایس ایس نے کہا کہ افطار پارٹی کا اہتمام مسلم راشٹریہ منچ کر رہا ہے۔ آر ایس ایس نے ایم آر ایم کو ایک خود مختار مسلم تنظیم بتایا جو قومی بیداری پیدا کرنے کے لئے وجود میں آئی ہے اور آر ایس ایس اپنے اصول و نظریات اس کے سامنے رکھتا ہے اور اس کے قومی بیداری پروگراموں کی حمایت کرتا ہے۔
آر ایس ایس نے اپنے سلسلہ وار ٹویٹ میں بتایا کہ آر ایس ایس کے ایک سینئر عہدہ دار اندیش جی ایم آر ایم سے رابطہ رکھتے ہیں مگر وہ منچ کے کسی باضابطہ عہدہ پر فائز نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ایم آر ایم نے اپنی 2 جولائی کو مجوزہ افطار پارٹی میں کئی ملکوں کے سفیروں کو مدعو کیا ہے مگر مدعوئین کی فہرست سے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا نام نکال دیاگیا ہے معلوم ہوا ہے کہ ایم آر ایم نے یہ فیصلہ پامپور حملہ سے متعلق جس میں سی آر پی ایف کے 8 جوان شہید ہوئے تھے، مسٹر باسط کے مبینہ سنگ دلانہ ریمارکس کے پیش نظر کیا ہے۔
ہندووں اور مسلمانوں کے درمیان خلیج کو ختم کرنے اور دونوں فرقوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے آر ایس ایس کی ایماپر 2002 سی ایم آر ایم کی تشکیل کی گئی تھی۔
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔