ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سچن پائلٹ بولے۔ ہم نہ بھولیں کہ کانگریس کے 21 ارکان اسمبلی رہ گئے تھے

کانگریس میں سیاسی تقرریوں پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں، لیکن کبھی کورونا تو کبھی الیکشن کے سبب انتظار مسلسل طویل ہوتا جا رہا ہے۔ سیاسی تقرریوں کا بےصبری سے انتظار کر رہے رہنماوں کے لئے سابق پی سی سی صدر سچن پائلٹ کا بیان کافی راحت پہنچانے والا ہے۔

  • Share this:
سچن پائلٹ بولے۔ ہم نہ بھولیں کہ کانگریس کے 21 ارکان اسمبلی رہ گئے تھے
سچن پائلٹ کی فائل فوٹو

جئے پور۔ کانگریس میں سیاسی تقرریوں پر سب کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں، لیکن کبھی کورونا تو کبھی الیکشن کے سبب انتظار مسلسل طویل ہوتا جا رہا ہے۔ سیاسی تقرریوں کا بےصبری سے انتظار کر رہے رہنماوں کے لئے سابق پی سی سی صدر سچن پائلٹ (Sachin Pilot) کا بیان کافی راحت پہنچانے والا ہے۔ پائلٹ نے مکر سنکرانتی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوری میں سیاسی تقرریاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ امید ہے وہ پورا ہو جائے گا۔


پائلٹ نے کارکنان کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ ہمارے پاس صرف 21 ارکان اسمبلی رہ گئے تھے۔ ایسے میں جو کارکنان پارٹی کو اقتدار میں لے کر آئے ہیں، ان کی اب عزت افزائی کرنے کا وقت ہے۔ پائلٹ نے ریاستی کانگریس کی چھوٹی ٹیم پر پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اجئے ماکن اور ڈوٹاسرا نے چھوٹی، لیکن ایک متوازن ٹیم بنائی ہے۔


' راہل گاندھی قیادت کریں'


راہل گاندھی کو پھر سے پارٹی کا صدر بنانے کے سوال پر سچن پائلٹ نے کہا کہ جلد کانگریس کے الیکشن ہونے والے ہیں۔ ہم سب کی یہ رائے ہے کہ راہل گاندھی قیادت کریں۔ بی جے پی کے داخلی تنازعہ پر پائلٹ نے کہا کہ وہ دوسری پارٹی کے موضوع پر زیادہ نہیں بولیں گے، لیکن عوام سب دیکھ رہے ہیں۔

سیاسی تقرریوں پر ٹکی ہیں نظریں

قابل ذکر ہے کہ پچھلے سال ہوئے سیاسی گھمسان کے بعد کانگریس واضح طور پر وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور پائلٹ خیمے میں بٹ گئی تھی۔ اس سیاسی گھمسان کے تقریبا نو ماہ بعد بنی ریاستی مجلس عاملہ میں پائلٹ اپنے حامیوں کو اچھے عہدے دلوانے میں کامیاب رہے ہیں۔ وہیں، اب سیاسی تقرریوں پر بھی لوگوں کی نظریں ٹکی ہوئی ہیں۔ سیاسی تقرریوں میں گہلوت اور پائلٹ خیمہ میں سے کس کو زیادہ توجہ ملے گی یہ دیکھنے والی بات ہو گی۔

 
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Jan 14, 2021 03:39 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading