ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ٹیم انڈیا کے یہ تین عظیم بلے باز نئے کوچ کا کریں گے انتخاب ، بی سی سی آئی نے سونپی ذمہ داری

ممبئی : ٹیم انڈیا کیلئے کوچ کا انتخاب ملک کے تین عظیم ترین بلے باز کریں گے۔ بی سی سی آئی نے نئے کوچ کے انتخاب کی ذمہ داری ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز سچن تندولکر، سوربھ گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کے سپرد کی ہے۔ کوچ کی دوڑ میں روی شاستری، انیل کمبلے اور سندیپ پاٹل جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Jun 15, 2016 08:34 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ٹیم انڈیا کے یہ تین عظیم بلے باز نئے کوچ کا کریں گے انتخاب ، بی سی سی آئی نے سونپی ذمہ داری
ممبئی : ٹیم انڈیا کیلئے کوچ کا انتخاب ملک کے تین عظیم ترین بلے باز کریں گے۔ بی سی سی آئی نے نئے کوچ کے انتخاب کی ذمہ داری ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز سچن تندولکر، سوربھ گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کے سپرد کی ہے۔ کوچ کی دوڑ میں روی شاستری، انیل کمبلے اور سندیپ پاٹل جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

ممبئی : ٹیم انڈیا کیلئے کوچ کا انتخاب ملک کے تین عظیم ترین بلے باز کریں گے۔ بی سی سی آئی نے نئے کوچ کے انتخاب کی ذمہ داری ٹیم انڈیا کے سابق بلے باز سچن تندولکر، سوربھ گنگولی اور وی وی ایس لکشمن کے سپرد کی ہے۔ کوچ کی دوڑ میں روی شاستری، انیل کمبلے اور سندیپ پاٹل جیسے بڑے نام شامل ہیں۔

بی سی سی آئی کو اب تک کوچ کے لئے 57 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان 57 لوگوں میں سے بی سی سی آئی نے 21 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ اب ان 21 لوگوں کے نام پر کرکٹ ایڈوائزری کمیٹی غور کرے گی۔ کوچ انتخاب کے عمل میں سچن، سوربھ اور لکشمن کو سنجے جگدالے مدد کریں گے۔ ان تمام 21 درخواست دہندگان کی یہ کمیٹی انٹرویو لے گی اور 22 جون کو اپنی حتمی رپورٹ بی سی سی آئی کو سونپے گی۔

کوچ کی دوڑ میں فی الحال کمبلے ٹیم انڈیا کے سابق ڈائریکٹر روی شاستری اور سلیکٹرس کے چیئرمین سندیپ پاٹل سے آگے ہیں۔ غور طلب ہے کہ ٹیم انڈیا کے کوچ کے عہدے کے لئے درخواست کی آخری تاریخ 10 جون تھی۔ بی سی سی آئی نے میڈیا ریلیز کے ذریعے ایپلی کیشنز کی تعداد کی تصدیق کردی ہے۔

First published: Jun 15, 2016 08:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading