ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

مالیگاؤں بم دھماکہ کیس : کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکرکی درخواست ضمانت نا منظور

ممبئی : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکرکی ضمانت کی درخواست ممبئی کی مکوکہ کورٹ نے مسترد کردی ۔واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ کی ضمانت کی درخواست تیسری مرتبہ مسترد ہوئی ہے۔

  • ETV
  • Last Updated: Nov 09, 2015 11:23 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مالیگاؤں بم دھماکہ کیس : کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکرکی درخواست ضمانت نا منظور
ممبئی : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکرکی ضمانت کی درخواست ممبئی کی مکوکہ کورٹ نے مسترد کردی ۔واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ کی ضمانت کی درخواست تیسری مرتبہ مسترد ہوئی ہے۔

ممبئی : مالیگاؤں 2008 بم دھماکہ کیس کی کلیدی ملزمہ سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکرکی ضمانت کی درخواست ممبئی کی مکوکہ کورٹ نے مسترد کردی ۔واضح رہے کہ سادھوی پرگیہ سنگھ کی ضمانت کی درخواست تیسری مرتبہ مسترد ہوئی ہے۔


جمعیۃ علما ہند نے ملزمہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران بطور مداخلت کار عرضی داخل کی اور اس کی درخواست ضمانت کو نا منظور کرانے میں اہم کردار ادا کیا ۔


سادھوی نے درخواست ضمانت ممبئی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں داخل کی تھی۔ سماعت کے دوران خصوصی جج ٹیکولے نے اپنے حکم میں کہا کہ بادی النظر میں ملزمین کے خلاف ثبوت و شواہد موجود ہیں ۔ لہذا درخواست کو نامنظور کیا جاتا ہے ۔


سادھوی نے اپنی درخواست ضمانت میں خود کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسائے جانے کا دعوی کیا تھا اور کہا تھا کہ گذشتہ کئی برسوں سے وہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں ۔ نیز وہ متعدد امراض میں مبتلا ہے اور چلنے پھرنے سے قاصر بھی ہے۔


جمعیۃ علماء نے دھماکوں کے متاثرہ افراد کی ایماء پر درخواست ضمانت کی مخالفت کی تھی اور جمعیۃ کے وکیل شریف شیخ نے خصوصی عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو ضمانت نہیں دی جانی چاہئے ، کیونکہ اس کے خلاف ملک سے غداری کے پختہ ثبوت و شواہد موجود ہیں ۔ نیز وہ کٹر بھگواء تنظیم ابھینو بھارت کی رکن ہیں جن کا ہندوستان کے آئین پر یقین نہیں ہے۔

First published: Nov 09, 2015 11:23 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading