ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سادھوی پرگیا کی ہندوؤں سے اپیل: زیادہ بچے پیدا کرو میں پرورش کر لوں گی

مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں گرفتاری کے بعد سے سرخیوں میں آئی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر ان دنوں جیل سے باہر ہیں۔

  • ETV
  • Last Updated: Feb 21, 2018 11:23 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سادھوی پرگیا کی ہندوؤں سے اپیل: زیادہ بچے پیدا کرو میں پرورش کر لوں گی
سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر: تصویر، ای ٹی وی۔

اورنگ آباد۔ مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں عدالت سے رہائی پانے والی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے اورنگ آباد سڈکو ناٹیہ گرہ میں ایک پروگرام سے خطاب کیا ۔ اپنے خطاب میں سادھوی نے ممبئی کے دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے پولیس افسران کو شہید ماننے سے نہ صرف انکار کیا بلکہ انہیں دہشت گردوں کی صف میں بھی لے جا کر کھڑا کردیا۔   سادھوی نے اس موقع پر ہندوؤں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ  بچے پیدا کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر آپ لوگ زیادہ کچھ نہیں کر سکتے تو بس بچے پیدا کرو ان کی ہم پرورش کر لیں گے۔



مالیگاؤں بم دھماکہ معاملے میں گرفتاری کے بعد سے سرخیوں میں آئی سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر ان دنوں جیل سے باہر ہیں۔ وہ ایک نجی پروگرام میں شرکت کی غرض سے اورنگ آباد پہنچی تھیں۔ پروگرام میں ہزاروں افراد کی موجودگی میں سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نےکہا کہ ہمیں مشنری اور مدرسوں کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں ہندوستان چاہیئےاورہندوستان کی تعمیر کے لیے ہندوؤں کو زیادہ بچے پیدا کرنےہونگے۔ اگر ان  میں پرورش کی استطاعت نہیں تو ہم ان کی پرورش کریں گے اور انھیں ملک کی حفاظت کے لیے تیار کریں گے۔ سادھوی نے دعویٰ کیا کہ ایسے کئی بچے ان کے یہاں تربیت پا رہے ہیں ۔


سادھوی پرگیا سنگھ ٹھاکر نے فلم پدماوت  اور اورنگ زیب پر شہر کے نام پر اپنے انداز میں نکتہ چینی کی۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ملک کی حفاظت کے لیے وردی پہننا ہی ضروری نہیں  بغیر وردی کے بھی ملک پر جان نچھاور کی جاسکتی  ہے۔ سادھوی نے  اس عزم کا اظہار   کیا کہ کسی بھی حالت میں رام مندر تعمیر ہوکر  رہے گا اور اسے کوئی روک نہیں سکتا۔


First published: Feb 21, 2018 11:23 AM IST