ممبئی۔ بامبے ہائی کورٹ نے یہاں مالیگاؤں 2008کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو ضمانت دے دی جبکہ عدالت نے اس کیس کے ملزم لفٹینٹ کرنل پرساد شری کانت پروہت کی درخواست کو نامنظورکردیا ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو مشروط ضمانت دے دی۔ انہیں پانچ لاکھ کے بانڈ پر بیل دی گئی۔ جسٹس رنجیت مورے اور جسٹس شالنی پھانسلکر جوشی نے ضمانت کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ این آئی اے نے بامبے ہائی کورٹ سے کہا ہے کہ سادھوی کی ضمانت پر این آئی اے کو اعتراض نہیں ہے ۔ جبکہ ایجنسی نے یہ بھی کہا کہ کیس میں مکوکا نافذ نہیں کیا جا سکتا ہے۔
بتا دیں کہ مارچ کے پہلے، ہائی کورٹ نے پروہت کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواست پر اپنا حکم محفوظ رکھا تھا۔ 28 جون کو این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے سادھوی پرگیہ اور کرنل پرساد پروہت کی ضمانت کی درخواست نامنظور کر دی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے ہائی کورٹ میں ضمانت کے لئے عرضی دائر کی تھی۔
خیال رہے کہ شمالی مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں واقع مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں 29 ستمبر 2008 کو ہوئے دھماکے میں 7 افراد مارے گئے تھے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔