ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

جیٹ ایئرویز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم، عملہ کے ارکان کی غلطی سے بگڑی تھی مسافروں کی طبیعت

جیٹ ائیرویز کے طیارہ نے جمعرات کی صبح ممبئی سے جے پور کے لئے پرواز بھری تھی۔

  • Share this:
جیٹ ایئرویز کے سیفٹی آڈٹ کا حکم، عملہ کے ارکان کی غلطی سے بگڑی تھی مسافروں کی طبیعت
پہلے تو لوگوں نے سر درد کی شکایت کی۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں تقریبا 30 مسافروں کے ناک اور کان سے خون نکلنے لگا۔

جیٹ ائیرویز کے طیارہ میں پائلٹ ٹیم کی غلطی کی وجہ سے مسافروں کی طبیعت بگڑنے کے معاملہ میں شہری ہوابازی کی وزارت نے ڈی جی سی اے کو ایئر لائن کا سیفٹی آڈٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ شہری ہوابازی کے وزیر سریش پربھو نے اس معاملہ میں جانچ کی ہدایت بھی دی ہے۔


واضح رہے کہ جیٹ ائیرویز کے طیارہ نے جمعرات کی صبح ممبئی سے جے پور کے لئے پرواز بھری تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ہوائی جہاز کا پائلٹ ہوا کا دباو کم کرنے والا سوئچ آن کرنا ہی بھول گیا۔ جیسے ہی ہوائی جہاز ہوا میں پہنچا ویسے ہی جہاز میں سوار مسافروں کو پریشانی ہونے لگی۔


پہلے تو لوگوں نے سر درد کی شکایت کی۔ پھر تھوڑی ہی دیر میں تقریبا 30 مسافروں کے ناک اور کان سے خون نکلنے لگا۔ بتایا جاتا ہے کہ جس وقت طیارہ نے پرواز بھری تھی اس وقت طیارہ میں  160 مسافر موجود تھے۔ مسافروں کی طبیعت بگڑتی دیکھ کر ہوائی جہازکو واپس ممبئی  ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔  کچھ مسافروں کو علاج کے لئے ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔


یہ بھی پڑھیں: جیٹ ائیرویز کے طیارہ میں سوار 30 مسافروں کی ناک اور کان سے نکلنے لگا خون

First published: Sep 20, 2018 05:18 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading