ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سائرہ بانو نے بنگلہ تنازعہ میں وزیر اعظم مودی سے کی مدد کی اپیل

سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر پر گزشتہ روز لکھا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے یقین دلانے کے سوا کچھ مدد نہیں کی۔

  • UNI
  • Last Updated: Dec 20, 2018 01:48 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سائرہ بانو نے بنگلہ تنازعہ میں وزیر اعظم مودی سے کی مدد کی اپیل
تصویر، دلیپ کمار کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے: فائل فوٹو

 معروف فلم اداکارہ اور شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو نے ان کے شوہر کے بنگلے کو زمین مافیا سے بچانے کی وزیراعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے۔سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹوئٹر پر گزشتہ روز لکھا تھا کہ انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ مہاراشٹر کے وزیراعلی دیویندر فڑنویس نے یقین دلانے کے سوا کچھ مدد نہیں کی۔


انہوں نے لکھا کہ وہ مودی سے درخواست کرتی ہیں کہ زمین مافیا سمیر بھجوانی سے ان کے واحد گھر کو بچانے میں مدد کریں۔ وزیراعلی کے دفتر کے مطابق وزیراعظم کے دفتر نے دلیپ کمار کے ٹوئٹ کا نوٹس لیا ہے۔ ٹوئٹ میں لکھا گیا ہے کہ پدم وبھوشن دلیپ کمار کو بلڈر  کی طاقت سے خطرہ لاحق ہے۔ ہم آپ سے ممبئی میں ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔


سائرہ بانو نے میڈیا سے کہا کہ بلڈر دلیپ کمار کے بیمار ہونے کا غلط فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انہوں نے اس معاملہ میں وزیراعلی سے بھی مداخلت کرنے کی درخواست کی ہے۔

First published: Dec 20, 2018 10:44 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading