ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

کالا ہرن کیس: پیشی کے بعد عدالت سے لوٹے سلمان خان، 17 جولائی کو اگلی سماعت

کالا ہرن شکار کیس میں سلمان خان کی سزا کے خلاف دائر درخواست پر پیر کو سماعت ہوئی۔ عدالت نے اگلی سماعت کی تاریخ 17 جولائی مقرر کی ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: May 07, 2018 11:18 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
کالا ہرن کیس: پیشی کے بعد عدالت سے لوٹے سلمان خان، 17 جولائی کو اگلی سماعت
سلمان خان کو کالا ہرن شکار کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد ضلع اور سیشن کورٹ سے مشروط ضمانت ملی تھی۔

جودھپور۔ راجستھان کی جودھپور کی مقامی عدالت میں سرخیوں میں چھائے كانكاني ہرن شکار معاملہ میں فلم اداکار سلمان خان کی سزا ملتوی کرنے کی درخواست پر اگلی سماعت 17 جولائی کو ہوگی۔

ضلع و سیشن جج اندر کمار سونگرا نے آج اس معاملہ کی پہلی سماعت کرتے ہوئے اگلی پیشی 17 جولائی کو مقررکی۔ سخت سیکورٹی کے درمیان اداکار سلمان خان کی بہن الويرا اور دوست وسابق ممبر اسمبلی بابا صدیقی کے ساتھ عدالت پهنچے۔ وہ تقریباً آٹھ منٹ تک عدالت میں رہے۔ جج کی طرف سے اگلی تاریخ دینے کے ساتھ ہی سلمان خاں نے آرڈر شيٹس پر دستخط کئے اور اپنی موجودگی درج کرائی۔


سلمان کے وکیلوں نے عدالت میں ایک درخواست پیش کرکے اس معاملہ پر بحث کرنے کے لیے وقت مانگا۔ وکیلوں نے یہ بھی دلیل دی کہ اس سے متعلق ایک اور کیس کی سماعت ہونی ہے اس لئےاپنا موقف رکھنے کی اجازت دی جائے۔ پبلک پراسیکیوٹر پوکر رام بشنوئی کی جانب سے اعتراض نہ کرنے پر عدالت نے درخواست کو منظور کرتے ہوئے اگلی سماعت کی تاریخ 17 جولائی مقرر کردی۔


قابل ذکر ہے کہ دو دہائی قبل ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران کالے ہرن کے شکار کے معاملے میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ دیو کمار کھتری نے گزشتہ پانچ اپریل کو سلمان خان کو مجرم ٹھہراتے ہوئے پانچ سال کی سزا اورمالی جرمانے کی سزا دی تھی۔ عدالت نے اس کیس میں معاون ملزم سیف علی خان، اداکارہ نیلم، سونالی اور تبو سمیت پانچ ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ بعد میں سلمان کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر مقامی عدالت نے مشروط ضمانت دے دی تھی۔ سلمان کے وکیلوں جانب سے سزا کے ملتوی کو لے کر ضلع و سیشن کورٹ میں عرضی داخل کی تھی جسے عدالت نے قبول کرکے آج انہیں عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی تھی۔

First published: May 07, 2018 10:15 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading