ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

ہرن شکار کیس : سلمان خان کیلئے تاج ہوٹل سے آیا کھانا ، منیجر لایا کپڑے

کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پانچ سال جیل کی سزا ہوئی ہے ۔ سزا کے بعد سلمان کو عدالت سے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
ہرن شکار کیس : سلمان خان کیلئے تاج ہوٹل سے آیا کھانا ، منیجر لایا کپڑے
کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پانچ سال جیل کی سزا ہوئی ہے ۔ سزا کے بعد سلمان کو عدالت سے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

جودھپور : کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پانچ سال جیل کی سزا ہوئی ہے ۔ سزا کے بعد سلمان کو عدالت سے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ان کی ضمانت کی عرضی پر کل سماعت ہوگی ، جس کی وجہ سے آج کی رات انہیں جیل میں ہی گزارنی پڑے گی ۔ وہیں سلمان خان کیلئے ہوٹل تاج سے کھانا لایا گیا ہے۔ ان کا منیجر کھانا اور کپڑے لے آیا ۔

جودھپور کی شدید گرمی میں اب سلمان خان اے سی اور کولر کے بغیر جیل کے پنکھے میں ہی رات گزاریں گے ۔ جودھپور سینٹرل جیل کے ڈی آئی جی وکرم سنگھ نے اس بات کو واضح کردیا ہے کہ کوئی کتنا ہی بڑا یا ہائی پروفائل کیوں نہ ہو ، جیل میں سبھی قیدی برابرہیں۔

جودھپور جیل کے ڈی آئی جی وکرم سنگھ نے بتایا کہ سلمان خان کیلئے جیل میں کوئی اضافی سہولیات مہیا نہیں کرائی جائیں گی ۔ جیل کے قوانین کے مطابق ایک قیدی کو جو سہولیات دی جاتی ہیں ، وہی سب کچھ سلمان خان کو بھی دی جائیں  گی۔

اے سی یا کولر کے سوال پر ڈی آئی جی نے کہا کہ اگر عدالت کی جانب سے کوئی حکم دیا جاتا ہے تبھی جیل انتظامیہ کوئی اضافی سہولیات فراہم کراتی ہے ۔ ویسے گرمی سے راحت کیلئے پنکھے لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے جیل میں رہنے اور صاف صفائی کے سوال پر کہا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں ہی سبھی بیت الخلاوں کا مرمت کروایا گیا ہے تو ایسی کوئی پریشانی نہیں پیش آئے گی ۔

First published: Apr 05, 2018 07:29 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading