ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کورونا کو دی شکست

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ابوعاصم اعظمی ہیلتھ چیک اپ کے دوران کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ ابوعاصم اعظمی کو بخار کی شکایت کے بعد ان کی طبی جانچ کروائی گئی تو انہیں کورونا مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد وہ ازخود قرنطینہ ہوگئے تھے اور طبی اصول و ضوابط کے ساتھ علاج بھی کروایا۔

  • Share this:
سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کورونا کو دی شکست
سماج وادی پارٹی لیڈر ابو عاصم اعظمی نے کورونا کو دی شکست

ممبئی۔ مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی اب پوری طرح سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے متاثر ہونے پر از خود گھر میں علیحدہ ہونے کے بعد کل ابوعاصم اعظمی کی کورونا رپورٹ منفی آئی ہے۔ کورونا وائرس سے شفایاب ہونے پر ابوعاصم اعظمی نے اپنے بہی خواہوں، خیر خواہوں اور تمام احباب و عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عوام کے پیار اور اللہ رب العزت کی مرضی کے سبب میں آج پوری طرح سے شفایاب ہوچکا ہوں۔ اس کیلئے میں اللہ رب العزت کا ممنون و مشکور ہوں اور بارگاہ الہی میں سربہ سجود ہوں کہ اللہ نے مجھے صحت بخشی اور دوبارہ عوام کی خدمت کا موقع دیا ہے۔


واضح رہے کہ کچھ روز قبل ابوعاصم اعظمی ہیلتھ چیک اپ کے دوران کورونا مثبت پائے گئے تھے۔ ابوعاصم اعظمی کو بخار کی شکایت کے بعد ان کی طبی جانچ کروائی گئی تو انہیں کورونا مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد وہ ازخود قرنطینہ ہوگئے تھے اور طبی اصول و ضوابط کے ساتھ علاج بھی کروایا۔ اب وہ ہشاش بشاش ہوکر واپس سرگرم عمل ہوگئے ہیں۔ ابوعاصم اعظمی نے بتایا کہ کورونا مثبت کے باوجود انہیں کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا شکایت نہیں تھی لیکن اس کے باوجود احتیاط لازمی ہے۔ اس لئے انہوں نے خود کو قرنطینہ کر دیا تھا اب دوبارہ عوام کی خدمت کے لئے حاضر ہیں۔ ابوعاصم اعظمی کی شفایابی پر سماج وادی کارکنان نے بھی مسرت کا اظہار کیا ہے اور ابوعاصم اعظمی کو مبارکبادیاں پیش کی ہیں۔


علامتی تصویر


خیال رہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں ہفتہ کو پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 2،214 کیسز کم ہو کر مجموعی تعداد 2،73،190 رہ گئی ، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد مزید 416 اموات کے ساتھ 34،761 ہوگئی۔ اسی مدت کے دوران ، 19،592 مریض جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے جس سے صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 9،92،806 ہو گئی۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Sep 27, 2020 09:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading