ہوم » نیوز » مغربی ہندوستان

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی اجلاس کے آخری دن مسلمانوں کوتعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا۔

  • Share this:
سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن کا مطالبہ کیا
مسلمانوں کو پانچ فیصدریزرویشن فراہم کیا جائے، مہاراشٹر اسمبلی میں ابوعاصم اعظمی کا مطالبہ

سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے اسمبلی اجلاس کے آخری دن مسلمانوں کوتعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسمبلی کے اسپیکر کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "حکومت نے مراٹھا ریزرویشن پررپورٹ پیش کی ہے۔ مجھے خوشی ہے. انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو تعلیم میں 5 فیصد ریزرویشن کی رضامندی بھی عدالت نے دی تھی اس ایوان میں وزیر نے کہا تھا کہ ہم مسلمانوں کو 5 فیصد ریزرویشن دینے جارہے ہیں  لیکن وقت گزرتا جا رہا ہے لیکن ریزرویشن ابھی تک نہیں دیا گیا ، اس کی کیا وجہ ہے. انہوں نے کہ جو کمزور ہیں، انہیں ہائی کورٹ نے بھی ریزرویشن دینے کی بات کہی ہے۔ حکومت آج ریزرویشن کے لئے بل پیش کرے ، حکومت مسلم ریزرویشن دے رہی ہے یا نہیں ، اگر نہیں دے رہی ہے تو حکومت اس کا جواب دے کہ کیوں نہیں دے رہی ہے۔ اس سوال پر اسپیکر نے کہا کہ حکومت کو اس سوال پر دھیان دینا چاہئے۔

مہاوکاس اگھاڑی حکومت کا دور اقتدار ایک سال سے زیادہ ہو چکا ہے۔ جب مہاراشٹرا میں کانگریس-این سی پی کی حکومت تھی اس وقت مسلمانوں کو ریزرویشن دیا گیا تھا.

2014 میں ، اس وقت کی کانگریس-این سی پی حکومت نے وزیر اعلی پرتھویراج چوان کی سربراہی میں مسلمانوں کے لئے 5 فیصد اور مراٹھوں کو 16 فیصد ریزرویشن دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ، بمبئی ہائی کورٹ نے صرف تعلیم میں مسلمانوں کے 5٪ ریزرویشن پر روک لگائی۔ بی جے پی کی حکومت کے دور میں ، مسلم رہنما مستقل طور پر ریزرویشن کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔


در اصل مہاراشٹرا کے اقلیتی امور کے وزیر اور این سی پی رہنما نواب ملک نے 'ریاست کی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کے تعلیمی اداروں میں مسلمانوں کے لئے پانچ فیصد ریزرویشن' تجویز کیا تھا۔ وزیر موصوف نے ریاستی قانون ساز کونسل کو آگاہ کیا کہ ریاستی حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ اس سلسلے میں جلد کوئی قانون پاس کیا جائے۔ انہوں نے ایوان کو یقین دلایا کہ اسکولوں میں داخلے کے آغاز سے قبل اس سلسلے میں مناسب اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ نواب ملک نے یہ معلومات قانون ساز کونسل میں کانگریس کے ایم ایل اے شرد رنپیس کے سوال کے جواب میں دی۔

سماج وادی پارٹی کے رہنما ابو عاصم عظمی نے کچھ دن پہلے ہی ریاستی حکومت کے مسلم وزراء پر مسلم ریزرویشن کے معاملے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ اگر وہ ریزرویشن کے بارے میں حکومت پر دباؤ نہیں ڈال سکتے ہیں تو انہیں استعفی دے دینا چاہئے۔

رپورٹ: وسیم انصاری
Published by: Sana Naeem
First published: Mar 11, 2021 06:37 PM IST