ہوم » نیوز » No Category

سنجے دت کو ملے گی سزا میں رعایت، فروری میں ہو گی رہائی

ممبئی۔ پونے کی یرودا جیل میں بند بالی ووڈ اداکار سنجے دت فروری ماہ کے آخری ہفتے میں رہا ہو سکتے ہیں۔

  • IBN Khabar
  • Last Updated: Jan 06, 2016 12:13 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
سنجے دت کو ملے گی سزا میں رعایت، فروری میں ہو گی رہائی
ممبئی۔ پونے کی یرودا جیل میں بند بالی ووڈ اداکار سنجے دت فروری ماہ کے آخری ہفتے میں رہا ہو سکتے ہیں۔

ممبئی۔ پونے کی یرودا جیل میں بند بالی ووڈ اداکار سنجے دت فروری ماہ کے آخری ہفتے میں رہا ہو سکتے ہیں۔ سال 2013 سے جیل میں بند سنجے دت کو اچھے چال چلن کی وجہ سے سزا پوری ہونے کے پہلے ہی رہا کیا جا سکتا ہے۔ مقررہ وقت کے مطابق سنجے دت کو اکتوبر میں جیل سے رہا ہونا تھا۔ لیکن قوانین کے مطابق کسی بھی قیدی کو 114 دن پہلے کچھ شرائط پر عمل کے ساتھ سزا میں چھوٹ دی جا سکتی ہے۔


انیس سو ترانوے بم دھماکوں کے بعد وہ ممنوعہ ہتھیار اے کے -47 رائفل رکھنے کے مجرم قرار دیے گئے تھے اور انہیں 5 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ سنجے دت مئی 2013 سے جیل میں بند ہیں۔ جیل میں اچھے برتاؤ کی وجہ سے یرودا جیل انتظامیہ نے انہیں رہا کرنے کی تجویز دی تھی جس پر ریاستی حکومت نے مہر لگا دی ہے۔


کورٹ نے سنجے دت کو پانچ سال کی سزا دی تھی۔ اس میں انہوں نے 18 ماہ پہلے ہی جیل میں گزارے تھے۔ لہذا ساڑھے تین سال کی سزا اور کاٹنی باقی تھی۔ سنجے دت نے تقریبا 2 سال 9 ماہ کی سزا پوری کر لی ہے۔


 
First published: Jan 06, 2016 12:13 PM IST