ہوم » نیوز » No Category

بی جے پی لیڈر کا متنازع بیان ، جے این یو کے طلبہ اور پروفیسر کو گولی مارو، ختم کرو کہانی

احمد آباد : جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے قتل پر 11 لاکھ کا انعام دینے کا اعلان کرنے والے شخص کی گرفتاری کے ایک دن بعد گجرات بی جے پی کے ایک لیڈر کی طرف سے ایسا ہی بیان سامنے آیا ہے۔ گجرات کے اس بی جے پی لیڈر نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ کر رہے طلبہ اور ان کے اساتذہ کو گولی مار کر اس معاملہ کو ہی ختم کر دینا چاہئے۔

  • Pradesh18
  • Last Updated: Mar 09, 2016 11:42 AM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
بی جے پی لیڈر کا متنازع بیان ، جے این یو کے طلبہ اور پروفیسر کو گولی مارو، ختم کرو کہانی
احمد آباد : جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے قتل پر 11 لاکھ کا انعام دینے کا اعلان کرنے والے شخص کی گرفتاری کے ایک دن بعد گجرات بی جے پی کے ایک لیڈر کی طرف سے ایسا ہی بیان سامنے آیا ہے۔ گجرات کے اس بی جے پی لیڈر نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ کر رہے طلبہ اور ان کے اساتذہ کو گولی مار کر اس معاملہ کو ہی ختم کر دینا چاہئے۔

احمد آباد  : جے این یو طلبہ یونین کے صدر کنہیا کمار کے قتل پر 11 لاکھ کا انعام دینے کا اعلان کرنے والے شخص کی گرفتاری کے ایک دن بعد گجرات بی جے پی کے ایک لیڈر کی طرف سے ایسا ہی بیان سامنے آیا ہے۔ گجرات کے اس بی جے پی لیڈر نے ٹوئٹر پر اپنے فالوورز کی مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرہ کر رہے طلبہ اور ان کے اساتذہ کو گولی مار کر اس معاملہ کو ہی ختم کر دینا چاہئے۔

بی جے پی جونا گڑھ اکائی کے آئی ٹی سیل کے کنوینر سنجے راٹھور نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'ملک مخالف جے این یو طلبہ اور پروفیسروں کو گولی مار دو اور اس معاملہ کو ختم کرو۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہماری حکومت کتوں کو مارنے کی اجازت نہیں دے گی ۔ تاہم تنازع بڑھنے کے بعد راٹھور نے اپنا ٹویٹ ہٹا لیا۔

علی صبح تقریبا 3.30 بجےاس گولی مارنے کی تجویز سے دو ہی منٹ قبل راٹھور نے پوسٹ کیاویک اپ انڈیا ورنہ بہت تاخیر ہو جائے گی۔ ایسی طاقتیں ہیں جو ملک کو توڑنا چاہتی ہیں، یہ ملک مخالف عناصر کو اور بکی ہوئی میڈیا کو فنڈنگ کر رہی ہیں۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں راٹھور نے لکھا کہ 'کل جو 10 دہشت گرد گجرات میں داخل ہوئے ہیں، ان میں سے کون کس کا بیٹا، بیٹی، بہو ہیں ، یہ ابھی سے طے کر لیں۔ بعد میں عشرت جہاں کی طرح تنازع نہیں چاہئے۔ راٹھور کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر 1.19 لاکھ فالوورز ہیں، جس میں گجرات کے سائنس اور تکنیکی وزیر مملکت گووند پٹیل بھی شامل ہیں۔ سنجے نے اپنے اکاؤنٹ کے كورپیج پر وزیر اعظم مودی کے ساتھ اپنی تصویر بھی لگائی ہوئی ہے۔

First published: Mar 09, 2016 11:42 AM IST